خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 98
خطبات طاہر جلد 16 98 خطبہ جمعہ 7 فروری 1997ء کہتا ہے دیکھو اس مصیبت میں میں پھنسا تھا پھر فلاں دوست کام آ گیا، میرے فلاں تعلقات کام آگئے۔مجھے ایسی ترکیب سوجھی کہ میری ڈوبتی بزنس اچانک ابھری اور بہت کامیاب تجارت میں تبدیل ہوگئی۔تمام Complements، تمام وہ جو قابل تعریف باتیں ہیں وہ اپنی ذات کی طرف منسوب کرتا چلا جاتا ہے اور لوگوں کے سامنے یہ اعلان کرتا ہے کہ دیکھو ہوشیار اور چالاک آدمی دیکھو کس کس مصیبت سے بچ کے نکل آتا ہے اس سے وہ دوسروں کو بھی گمراہ کرتا ہے اور دراصل دہر یہ وہ پہلے بھی تھا اب بھی ہے کیونکہ وہ خدا جس کی قدرتوں پر یقین ہو اس کے ساتھ انسان بے تعلق نہیں رہ سکتا، یہ آپ کے لئے سمجھنا ضروری ہے۔بہت ہی اہم گہرے نفسیاتی نکات ہیں جو ان آیات نے پیش کئے۔مراد یہ ہے کہ تم اگر روزمرہ کی زندگی میں اللہ سے بے تعلق رہتے ہو تو یہ تمہارا وہم ہے کہ تم خدا کے قائل ہو۔دنیا میں جہاں بھی تمہارے مطالب حل ہوتے ہوں تو وہاں پہنچتے ہو اور ان چو کٹھوں کے حضور سر جھکاتے ہو جو دنیا کی چوکھٹیں ہیں، بڑے بڑے سیاست دانوں کے ساتھ دوستی پر ہی فخر ہورہا ہے اور یہ تعلق اتنا بڑھا لیا جاتا ہے کہ ان کی وجہ سے لوگ اپنی جانیں قربان کر دیتے ہیں۔مگر قربان کیوں کرتے ہیں؟ اپنی انا کی خاطر کہ یہ ہمارا تعلق والا ہے اور اس کی وجہ سے ہماری بڑائی ہے۔پس اس کو نقصان پہنچے تو ہمیں بھی نقصان پہنچتا ہے لیکن بے حقیقت باتیں ہیں۔پاکستان کے الیکشن میں پچھلے دنوں میں بعض لوگوں نے خود کشیاں کر لیں ، بعضوں نے خود سوزی کر لی ، آگ میں جل گئے کہ فلاں جو ہمارا محبوب تھا وہ کیوں نہ آیا اور وہ دوسرا کیوں طاقت میں آ گیا، تو یہ دنیا کی زندگی کی لعنتیں ہیں اس کے سوا ان کی کوئی بھی حقیقت نہیں ہے۔پس اگر انسان جن کو بڑا سمجھتا ہو ان کے ساتھ یہاں تک سلوک کرتا ہے اگر واقعۂ خدا پر یقین ہواور خدا کو حقیقہ بڑا سمجھتا ہو تو کیسے ممکن ہے کہ خدا کی بڑائی سے تو منہ موڑے رکھے اور خدا کی طرف ہمیشہ روزانہ جب بھی نماز کا وقت آئے پیٹھ پھیر کر دنیا کی طرف چلا جائے اور پھر بھی اس کا خدا پر یقین قائم اور خدا کو بڑا سمجھ رہا ہے۔پس یہ جھوٹ ہے، یہ جھوٹ کی زندگی ہے اس کی طرف متوجہ ہونا اس لئے ضروری ہے کہ امر واقعہ یہ ہے کہ جانا پھر وہیں ہے جس خدا نے ہمیں پیدا کیا، جہاں سے ہم آئے تھے اور جو نعمتیں ہمیں عطا ہوئیں اسی خدا نے عطا فرما ئیں جو رب العالمین ہے اور ان نعمتوں