خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 953
خطبات طاہر جلد 15 953 خطبہ جمعہ 13 /دسمبر 1996ء بنی نوع انسان کی تربیت صرف رسول اللہ اللہ کے تابع ہوکر ہی کی جاسکتی ہے۔( خطبہ جمعہ فرموده 13 دسمبر 1996ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: وَاَطِيْعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ وَسَارِعُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةِ عَرْضُهَا السَّمُوتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِيْنَ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكُظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ پھر فرمایا: (آل عمران : 133 تا 135) گزشتہ خطبہ میں میں نے آئندہ نسلوں کی تربیت کی طرف توجہ دلائی تھی جن کا اس دور کی نسل کی تربیت سے گہرا تعلق ہے۔اگر موجودہ دور کی نسل کی صحیح تربیت نہ ہو تو آئندہ بھی کسی دور کی تربیت نہیں ہو سکتی اور اگر اپنی نسل کی تربیت نہ ہو تو اپنے گردو پیش اور ماحول کی تربیت بھی نہیں ہوسکتی اور اگر اپنے بیوی بچوں سے سلوک ظالمانہ ہو اور شقی القلب لوگ حقوق تلف کر رہے ہوں اپنے گھر والوں کے اور تربیت کے تعلق میں سخت گیری کو پسند کریں تو نہ وہ اپنے گھر والوں کی تربیت کر سکتے ہیں نہ اپنے ماحول کی تربیت کر سکتے ہیں بلکہ اس کے برعکس خوفناک رد عمل پیدا ہو سکتے ہیں جو آئندہ