خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 866 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 866

خطبات طاہر جلد 15 866 خطبہ جمعہ 8 نومبر 1996ء کرتے ہوئے انہوں نے قربانیاں دی ہیں اب بھی ہیں مگر نسبتا کم ہیں ثُلَّهُ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ (الواقعہ: 14، 15 )۔پہلوں میں بہت بڑی جماعت تھی اب آخرین میں نسبتا تھوڑے ہیں۔مگر اس کے باوجود چونکہ خدا نے ہمارے پردے ڈھانک دیئے ہیں ہمارے اخلاص کو غیر معمولی عظمت بخشی ہے اور دنیا میں اس کا رعب قائم کر دیا ہے اس لئے یہ جو اعداد و شمار ہیں یہ آپ کو حیران کر دیں گے کس طرح خدا تعالیٰ ترقی پر ترقی عطا فرما تا چلا جاتا ہے اور یہ صرف مالی پہلو نہیں ہے، اَجْرُ كَرِیم کی بات جو خدا نے فرمائی ہے اس کا بھی ذکرسن لیں۔يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ يَسْعَى نُورُهُمْ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ بُشْرَيكُمُ الْيَوْمَ جَنَّتُ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهرُ خَلِدِينَ فِيهَا ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ مالی ترقی کا وعدہ کر کے پھر آگے تفصیل بیان نہیں فرمائی وہ معمولی بات ہے، دنیا کی بات ہے۔اجر کریم کا مضمون پھر آگے شروع کر دیتا ہے۔فرماتا ہے جس دن تو مومنوں کو دیکھے گا اور مومنات کو يَسْعَى نُورُهُمْ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ ان کا نور ان کے آگے آگے بھاگے گا اور ان کے دائیں طرف بھی۔دائیں طرف کیوں؟ اس لئے کہ جنت کا ذکر ہو رہا ہے جنت میں دائیں طرف ہی ہے کیونکہ بائیں طرف دنیا کی مظہر ہے۔دنیا کی نعمتیں تو خدا دنیا میں ادا کر چکا ہو گا اس لئے ان کا ذکر نہیں چھیڑا۔اب أَجْرٌ كَرِیم کی بات ہو رہی ہے اس میں نور جو ہے وہ آگے آگے بھاگے گا اور دائیں طرف یعنی دینی پہلو سے ان کی روشنی دکھائی دینے لگے گی اور دنیاوی پہلو سے وہ اگر نظر انداز بھی ہو گئے تھے دنیا میں تو جن کا نور آگے آگے بھاگے اور دائیں طرف روشن ہوان کو کون ہے جو نظر انداز کر سکتا ہے۔وہی ہیں جو دکھائی دینے والے ہیں۔اب جگنو کی دم سے تھوڑی سی روشنی پیدا ہوتی ہے پھر بھی اندھیری راتوں میں وہ اچھی لگتی ہے تو وہ نور جو آگے آگے بھاگ رہا ہو اور دائیں طرف یعنی اعلی اقدار کو، روحانی اقدار کو اس نے روشن تر کر دیا ہو۔یہ اجر عظیم ہے یا اجر کریم ہے جس کا قرآن نے وعدہ فرمایا بشر يكُمُ الْيَوْمَ آج کے دن تمہیں خوشخبری ہے۔جَنَّتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهرُ یہ باغات ہیں جن کے نیچے، جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں خُلِدِينَ فِيهَا یہ خدا کے بندے جو قرضہ حسنہ دیں گے خدا