خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 847 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 847

خطبات طاہر جلد 15 847 خطبہ جمعہ یکم نومبر 1996ء عیسائی علاقے تھے احمدیت نے آغاز میں بڑی فتوحات حاصل کیں، ان کی آگے نسلوں میں عیسائی پادریوں نے دوبارہ نفوذ کی کوششیں شروع کیں کیونکہ ان کے پاس پیسہ بے شمار ہے، ذرائع بہت ہیں ، موٹر سائیکلیں، جیپیں، ہسپتالوں کے اخراجات برداشت کرنے کی طاقتیں تو وہاں انہوں نے دوبارہ جس طرح کنارے سیلاب میں جھڑتے ہیں اس طرح ان زمینوں کو جھاڑنا، گرانا شروع کیا اور ایک دو ایسے معاملات ہوئے جن میں ایک مسلمان عیسائی ہوا جس کی وجہ سے آزادی مذہب تو اپنی جگہ لیکن تکلیف تو بہر حال ہوتی ہے تکلیف کا رد عمل چاہے شریفانہ ہی ہو، مار پیٹ نہ ہو۔مگر تکلیف یا تو اس کو ہوتی ہے جو محسوس کرتا ہے یا اگر وہ کم فہم ہو تو کسی اور کو پہنچاتا ہے، یہ فرق ہے مولوی اور غیر مولوی میں ، پادری مولوی ہو یا غیر پادری مولوی ہو، میں سب کی مولویت کی بات کر رہا ہوں۔مذہبی متعصبین کی صورت میں ان کے ہاں سے ایک آدمی اچک لے اگر کوئی دوسرا لے جائے تو وہ ان کو تکلیف سرسری ہوتی ہے، اصل میں وہ اس کے نتیجے میں تکلیف پہنچانا چاہتے ہیں۔وہ کہتے ہیں مارکوٹ کے قتل و غارت کر کے اس کی جائیدادیں چھین کر ، اس کو حقوق سے محروم کر کے اس سلسلہ کو روکا جائے لیکن جو خدا کا سچا بندہ ہوا سے بھی تکلیف پہنچتی ہے، تکلیف کے خلاف کوئی اعتراض نہیں مگر وہ رد عمل یہ نہیں دکھاتا۔خود گھلتا ہے دعاؤں کی طرف متوجہ ہوتا ہے ایسے ذرائع کی طرف متوجہ ہوتا ہے جس کو تمام دنیا میں انسان بحیثیت انسان درست سمجھتا ہے اور وہ رد عمل جو ہے پھر وہ مقابل پر خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ان ضائع ہوئی ہوئی زمینوں کو واپس لے آتا ہے۔پس اس پہلو سے جب توجہ کی گئی تو میں نے ان کو خاص طور پر کہا کہ ایسے لوگوں کو براہ راست مقابل پہ تبلیغ کرنے کی بجائے ان کو اپنے ساتھ لائیں ، ملائیں جلائیں ، احمدی ماحول میں لے کے آئیں اور ان پر چھوڑ دیں کہ وہ خود فیصلہ کریں۔چنانچہ کل ہی رپورٹوں میں یہ رپورٹ ملی کہ بعض جو کسی زمانے میں بہت ہی با اثر احمدی تھے اور با اثر خاندانوں سے تعلق رکھنے والے وہ عیسائی تو نہیں ہوئے مگر عملاً پیچھے ہٹ گئے تھے، خاموش ہو گئے تھے ، کہتے ہیں جب ان مجالس میں آئے جہاں MTA کے پروگرام دکھائے گئے جہاں خاص طور پر علماء نے ان کی خاطر بعض مقامی پروگرام بھی تیار کئے تو ان کی کایا پلٹ گئی۔بعض ان میں سے یہ عہد کر کے واپس لوٹے ہیں کہ ہمارے علاقے میں جتنی زمینیں کھوئی گئی ہیں ہم نے ایک ایک چپہ واپس لینی ہیں اور اس پہ اضافہ کرنا ہے اب یہ ہم پر چھوڑ