خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 792 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 792

خطبات طاہر جلد 15 792 خطبہ جمعہ 11 اکتوبر 1996ء اس لئے ان سے نا امید ہو جانا ، ان سے تبلیغ کا رابطہ قائم نہ کرنا یہ بھی بہت بڑی بے وقوفی ہوگی۔مگر اسلام کی طرف اگر آپ ان کو بلاتے ہیں تو یہ بھی قرآنی حکمت کے خلاف ہے کیونکہ وہ لوگ جن کو خدا پر یقین نہ ہو وہ کسی مذہب کی طرف آئیں گے کیوں؟ پہلی بنیاد تو خدا ہے یعنی خدا پر ایمان کا عقیدہ۔تو آپ لوگ بے شمار بخشیں ان سے کرتے رہیں کہ عیسائیت ایسی ہے، اسلام ایسا ہے۔اسلام میں یہ فضیلت ہے،عیسائیت میں یہ نقائص ہیں۔وہ لوگ جو اپنی دانشوری اور عقل کی وجہ سے خدا ہی سے پیچھے ہٹ چکے ہیں کیونکہ خدا کا غلط تصور ان کو پیش کیا گیا وہ آپ کے اسلام کی کیا قدر کریں گے۔شرافت کے ساتھ ہنرمی کے ساتھ باتیں سنیں گے اور ہاں میں ہاں بھی ملا دیں گے اگلا قدم نہیں اٹھائیں گے۔اس لئے جہاں بیماری ہے اس جڑ کو پکڑ نا ضروری ہے۔پس دعوت الی اللہ کا مطلب یہ ہے ان کو اس خدا کی طرف واپس لاؤ جوان سے کھو چکا ہے۔اللہ تعالیٰ پر ایمان کی طرف واپس لے کے آؤ۔اگر یہاں لے آؤ گے تو پھر رسالت کا ذکر شروع ہوگا اس سے پہلے نہیں ہو سکتا۔یہی سبق خدا تعالیٰ نے ہمیں کلمہ میں دیا لا الہ الا الله محمد رسول اللہ اور لا اله الا اللہ پر اتنا زور دیا گیا کہ ایک موقع پر آنحضرت ﷺ نے فرمایا: " من قال لا اله الا الله دخل الجنة (صحیح ابن حبان، کتاب الایمان ، باب فرض الايمان ،رقم الحديث: 171) وہاں اپنی رسالت کا بھی ذکر نہیں فرمایا کیونکہ لا الہ الا اللہ میں در اصل تمام قسم کی رسالتوں کا تصور موجود ہے۔اگر اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو اس معبود سے رابطہ ہوگا کیسے؟۔وہ رابطہ ہے جس کا نام رسالت ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے کلمہ کے بعد لا الہ الا اللہ کے بعد اگلا سبق یہ سکھایا لا الله الا الله محمد رسول الله يا اشهدان محمداً عبده ورسوله تو رسالت کی طرف آپ پہلے بلانا شروع کریں۔لا الہ الا اللہ کی طرف توجہ نہ ہو اور خالی ایسی سختی پر جو چکنی ہو چکی ہو اس پر لکھنے کی کوشش کریں ، کچھ بھی لکھا نہیں جائے گا۔وہ چکناہٹ دہریت کی چکناہٹ ہے۔اس کو پہلے دھوئیں اور صاف کریں پھر آپ دیکھیں کہ کس طرح یہ اسلام کی طرف مائل ہوں گے اور دانشور اگر خدا کا قائل ہوگا تو اس کے لئے اسلام کے سوا چارہ ہی کوئی نہیں کیونکہ وہ لوگ جو عیسائیت میں متشدد ہیں اکثر بے وقوفی کی وجہ سے ہیں انہوں نے اپنے دماغ بند