خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 777 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 777

خطبات طاہر جلد 15 777 خطبہ جمعہ 4 اکتوبر 1996ء تعبیر بیان کی ہے کہ میرے نزدیک یہ وہ امکانی طور پر مصداق ہے اس الہام کے یعنی اپنے صحابہ میں سے بعض کے نام لئے۔بعض جگہ یقینی مگر بعض جگہ امکانی طور پر فرمایا۔یہ وہ الہام ہے جو خاموش پڑا ہوا ہے آج تک تذکرہ میں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے بعد اور کچھ نہیں فرمایا اور کسی صحابی نے پھر اس کی کوئی اور توجیہہ کر کے کسی پر اطلاق نہیں کیا اور چونکہ یہ فقرہ ویسا ہی تھا جیسا کہ بے اختیار میرے منہ سے نکلا، کوئی الہام نہیں تھا مگر ایک دل کا بے ساختہ اظہار تھا اس کے سوا میں کچھ کہہ نہیں سکتا تھا۔تو یہ پڑھ کر مجھے بہت تعجب ہوا اور دل کو ایک سکینت بھی نصیب ہوئی کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر دور تک نظر رکھتا ہے اور بعض ایسے الہامات جو بظاہر بے عنوان ہوں یہ خدا کے بہت سے بندوں پر اطلاق پائیں گے اور پاتے چلے جائیں گے۔پس یہ بھی میں نہیں کہتا کہ آفتاب احمد خان ہی ہیں جوا کیلے با قاعدہ مراد تھے۔یہ تو ایک بہت بڑا دعویٰ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو تو نعوذ باللہ سمجھ نہیں آئی مگر مجھے آگئی مگر میری مراد صرف اتنی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک معین شخص بتا کر نہ سمجھانا یہ ایک حکمت رکھتا ہے کہ ایسے کئی پاک وجود اس دنیا سے رخصت ہوتے رہیں گے جن کے وصال کی خبر سے بے ساختہ مومنوں کے دل سے یہ آواز اٹھے گی انا للہ !ہمارا بھائی اس دنیا سے چل دیا۔پس ایک بھائی چل دیا مگر دعا کریں کہ کثرت سے ایسے اور بھائی پیدا ہوتے رہیں۔آپ کے ذکر خیر میں میں کچھ باتیں بیان کرنا چاہتا ہوں تا کہ آپ کی نیکیوں سے باقی لوگوں کو بھی نصیحت ہو اور وہ ویسا بننے کی کوشش کریں۔مختصراً آپ کے حالات زندگی یہ ہیں کہ 24 رستمبر 1924ء کو آپ محترم خان ثناء اللہ خان صاحب اور محترمہ امتہ المجید صاحبہ کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کے نانا مکرم شیخ محمد صاحب صحابی تھے اور آفتاب خان صاحب مجھے بتایا کرتے تھے کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی آپ کے آباؤ اجداد میں سے کسی طرف سے ہیں۔پس اندھیروں سے دن نکلنے کا جو مضمون ہے وہ اس پر بھی چسپاں ہوتا ہے۔محمد حسین صاحب بٹالوی کی اوّل تو ان کا اپنا ایک نواسہ سعید حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لا کر اپنے نانا کے کذب پر مہر تصدیق ثبت کر گیا۔کذب پر بھی ایک تصدیق ہوا کرتی ہے اور بڑے کھلم کھلا اعلان کیا کرتے تھے کہ میرا نا نا جھوٹا نکلا ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سچے تھے۔تو اب مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی