خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 749 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 749

خطبات طاہر جلد 15 749 خطبہ جمعہ 27 ستمبر 1996ء اللہ تعالیٰ کو ادا ئیں وہی پسند آتی ہیں جن کا سچائی وخلوص سے تعلق ہو۔( خطبه جمعه فرموده 27 ستمبر 1996ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: سَابِقُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أُعِدَّتْ لِلَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ (الحديد :22) پھر فرمایا: گزشتہ خطبہ میں جو مضمون چل رہا تھا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک اقتباس کے حوالے سے تھا اس کی چونکہ ابھی صرف دو سطریں ہی ختم ہوئی تھیں اس لئے میں نے وعدہ کیا تھا کہ انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں اسی اقتباس کو اور اس سے تعلق رکھنے والے مضمون کو آگے بڑھاؤں گا۔پہلے ایک اور آیت تھی جس کے تعلق میں یہ اقتباس پیش کیا جارہا تھا اب ایک اور آیت ہے جس کے تعلق سے اقتباس پیش کیا جائے گا اور ان دونوں میں بھی گہرا تعلق ہے۔لیکن اس سے پہلے کہ اس مضمون پر میں مزید روشنی ڈالوں یا اس آیت کریمہ سے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباس سے مزید روشنی حاصل کروں اور آپ کے ساتھ شریک ہوں میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جماعت احمد یہ ماریشس کا آج سالانہ جلسہ شروع ہو رہا ہے اور اسی طرح