خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 472 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 472

خطبات طاہر جلد 15 472 خطبہ جمعہ 14 /جون 1996ء پر بُرے دور آتے ہیں تو وہ سکڑنے لگتے ہیں، ان کی شاخیں ہٹتی ہیں پھر ٹوٹنے لگتی ہیں یہاں تک کہ وہ اپنی اصل جگہ پر پہنچیں تو سڑک ساری کھلی کھلی صاف دکھائی دینے لگتی ہے۔تو اسی طرح جماعتوں میں منافقوں کا حال ہے اور بدکاروں کا حال ہے۔باغیوں کا حال ہے۔وہ فضا ان کے لئے پیدا نہ کریں کہ ان کی شاخیں آگے بڑھیں اور صراط مستقیم پر قبضے کرنے لگیں۔اگر آپ نے توجہ نہ کی تو یہ خطرہ ہے کہ ایسا ہو جائے گا۔ان کے لئے وہ ماحول رکھیں کہ ان کو صراط مستقیم میں داخل ہو کر راہرووں کے لئے مشکل پیدا کرنے کا وہم و گمان بھی باقی نہ رہے۔بیماریاں پالے ہوئے بیٹھے ہیں تو بیٹھے رہیں، اپنے دلوں میں سکیڑے رہیں۔مگر امارت کا اور نظام جماعت کا یہ کام ہے کہ ان کی بیماریوں کی نشو ونما کے حق میں کوئی فضا پیدا نہ ہونے دیں۔جوامیران فرائض کو اس طرح سمجھ کر اپنی جماعت کی عمومی صحت پر نظر رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وہاں یہ مریض سکڑنے لگتے ہیں، ان کے اردگرد بیٹھنے والے کم ہونے لگتے ہیں، ان کی مجلسیں اجاڑ ہونے لگتی ہیں یہاں تک کہ بعض دفعہ وہ اکیلے اکیلے رہ جاتے ہیں یا دو تین ساتھ کے اور ان سے لوگ خود ہی تعلق تو ڑ لیتے ہیں۔وہ محسوس کرتے ہیں کہ ہم تنہا چھوڑ دیئے گئے ہیں۔بے چین ہوں گے تو اپنی جگہ ہوتے رہیں مگر جماعت کی صحت پر وہ کبھی بداثر پیدا نہیں کر سکتے۔اب اپنے تجربے سے آپ جن جن جماعتوں کو، جن جن حالات کو جانتے ہیں اس مضمون کو سمجھنے کی کوشش کریں اور نظر دوڑائیں تو آپ کو سب کچھ دکھائی دینے لگ جائے گا کہ ہر جگہ یہی ہوتا رہتا ہے۔بعض جگہ بیماریوں کے اڈے بڑے ہو جاتے ہیں۔لگتا ہے ایک عام فتنہ آ گیا، ایک زلزلہ برپا ہو گیا ، اس طرح لوگ تباہ ہو جائیں گے۔بعض دفعہ اس کا برعکس منظر ہے۔لیکن یہ مضمون چونکہ لمبا ہے ابھی۔اس لئے میں سمجھتا ہوں وقت ہو گیا ہے۔سردست یہاں اس کو ختم کرتا ہوں۔پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نوٹ کرلیں جہاں سے بات ختم کی تھی تا کہ پھر آئندہ خطبے میں انشاء اللہ تعالیٰ اسی مضمون کو آگے بڑھاؤں گا۔مگر آئندہ خطبہ یہاں نہیں دیا جائے گا وہ کسی اور ملک میں ہوگا اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ براہ راست وہاں سے یہاں آپ اسے سن سکیں اور اس طرح اللہ تعالیٰ توفیق بخشے گا تو جن کے پاس یہ ڈش انٹینا نہیں ہیں وہاں جماعتوں کو چاہئے ان کے لئے انتظام کریں کہ جماعتی مراکز میں اکٹھے ہو کر وہ اس خطبہ کو براہ راست سن سکیں۔باقی آخر پہ دعا