خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 409
خطبات طاہر جلد 15 409 خطبہ جمعہ مورخہ 24 رمئی 1996ء فضل سے جماعت جرمنی کو جو دعوت الی اللہ میں حصہ لینا نصیب ہوا ہے دوسرے ممالک میں اگر ہے تو میرے علم میں نہیں ہے۔پس یہ دو آپ کی خاص باتیں ہیں جن کی وجہ سے میں آپ کی عزت کرتا ہوں۔آپ کے لئے میرے دل میں محبت کے جذبات ہیں۔آپ کے لئے میں دعائیں کرتا ہوں اور اسی جذبے کے ساتھ میں آپ کو سمجھا رہا ہوں کہ آپ کے اندر جو جھوٹ موجود ہے اس کو ختم کریں۔اس لئے موجود ہے کہ آپ جن جگہوں سے آئے ہیں، جن دیہاتی علاقوں سے آئے ہیں، جس قسم کی سوسائٹی سے آپ اکھڑ کر پہنچے ہیں وہاں ہمارے ملک میں جھوٹ خصوصیت کے ساتھ جاگزیں ہو چکا تھا۔اس معاشرے میں اب جھوٹ بولنا بالکل بھی کسی پہلو سے بھی معیوب نہیں سمجھا جاتا۔اس لئے وہ عورتیں خصوصیت سے اور وہ نسبتاً بڑی عمر کے لوگ جن کی ساری زندگی اس معاشرے میں جھوٹ کو معمولی بات سمجھتے ہوئے گزری ہے ان کے لئے اس بیماری کو اکھیڑ پھینکنا بہت مشکل کام ہے اور چونکہ ان کے لئے مشکل ہے اس لئے ان کی اولاد کے لئے بھی مشکل ہے۔گھر میں جو کچھ بڑوں کو کرتے دیکھتے ہیں ویسے ہی بچے سیکھتے ہیں۔اسی صورت پر وہ جوان ہوتے ہیں۔پس یہ ایک جہاد ہے، تیسرا جہاد ہے۔جس طرح آپ نے میری ہر بات کو مانا ہے اور پورے اخلاص اور محبت اور محنت کے ساتھ لبیک کہا میری دعا ہے کہ اس پر بھی آپ اسی طرح لبیک کہیں۔نئے عزم اور ارادے کے ساتھ اب واپس لوٹیں کہ آپ جھوٹ کے خلاف ایک عظیم جہاد شروع کریں گے اور اس کی بیخ کنی کر دیں گے۔اس کی جڑیں اکھاڑ پھینکیں گے۔اگر آپ ایسا کریں گے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ کوشش ہے مگر یہ کوشش کامیاب ہوگی کیونکہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ جو سب بچوں سے بڑھ کر بچے تھے آپ نے فرمایا ہے کہ جو شخص یہ کوشش کرتا ہے میں اسے خوش خبری دیتا ہوں کہ ایک دن ضرور آئے گا کہ وہ خدا تعالیٰ کے حضور صدیق لکھا جائے گا۔پس کیوں آپ بھی اس خوش خبری سے محروم رہیں۔دیانت داری سے کوشش کریں ، اخلاص کے ساتھ کوشش کریں، ارادے باندھ لیں اور دن رات اپنے شعور کو بیدار رکھیں ،نگرانی کریں۔تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ صدیقیت کے مقامات بھی آپ کو عطا ہوں گے اور آپ کے اندر ایک نئی طاقت پیدا ہو جائے گی۔آپ کے اندر ایک نیا وقار پیدا ہو جائے گا۔ابھی بھی یہ محسوس کر رہا ہوں کہ احمدیوں کے گرد و پیش جو جر من اہل وطن ہیں اور وہ قریب