خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 356
خطبات طاہر جلد 15 356 خطبہ جمعہ مورخہ 10 مئی 1996ء اس کو بھی جانتا ہے جو سامنے ہے اور ہم اس کو بھی نہیں جانتے جو ہمارے سامنے ہے۔جونتائج ظاہر ہوئے ہیں ان کو پڑھنے والے سیاسی پنڈت بڑے بڑے مضامین لکھیں گے لیکن امر واقعہ ہے کہ سوائے خدا کے کوئی نہیں جانتا کہ اس کے کیا اثرات رونما ہوں گے لیکن اگر یہ استنباط درست ہے کہ Friday The 10 th کے ساتھ اس کا تعلق ہے تو میں جماعت کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ جو بھی اثرات رونما ہوں گے جماعت احمدیہ کے حق میں بہتر ثابت ہوں گے اور جوا بتلا آئے گا ہمارا فرض ہے کہ اس ابتلا میں اپنے مسلمان بھائیوں کے لئے خصوصیت سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو عقل اور فہم عطا کرے اور اگر اس میں کوئی ان کے لئے آزمائش ہے سر بلندی کے ساتھ گزرنے کی توفیق بخشے۔الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ کوئی بھی ایسی چیز نہیں ہے جو ظا ہر ہو یا مخفی ہو جو خدا تعالیٰ کے کبر پر منفی رنگ میں اثر انداز ہو سکتی ہو۔اس کے متعال ہونے پر منفی رنگ میں اثر انداز ہوسکتی ہو۔ہر قسم کے حالات، ہر قسم کے انقلابات میں سے خدا کبیر اور اکبر کے طور پر ہی ابھرے گا اور اس کی سر بلندی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑ سکتا۔وہ رفعتوں والا ہے وہ متعال ہے وہ رفعتوں والا ہی رہے گا اور متعال رہے گا۔پس وہ جو اپنا تعلق ایسے خدا سے جوڑ لیں جیسا کہ ہم بھی جوڑے بیٹھے ہیں یعنی جو کچھ بھی ہے ہمارا خدا ہی ہے۔اس کے سوا دنیا کی نہ کوئی طاقت ہمیں سہارا دینے والی ہے، نہ کسی طاقت کے سہارے کی ہم پر واہ کرتے ہیں تو اس لئے ہمارے لئے تو ایک دوہری یقین دہانی ہے کہ کیسے بھی انقلاب برپا ہوں بالآخر وہ انقلاب ہمارے خدا کے غلبہ پر ہی منتج ہوں گے اور ہم بھی اس غلبہ سے خدا کی وجہ سے فیض پائیں گے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے سَوَآءِ مِنْكُمْ مَّنْ أَسَرَّ الْقَوْلَ وَ مَنْ جَهَرَ بِهِ - اب یہ دونوں طرف پاکستان کی طرف سے بھی اور ہندوستان کی طرف بھی ایک آسر الْقَولَ کا مضمون ظاہر ہوگا اور ایک جَهَرَ الْقَولَ کا مضمون بھی ظاہر ہوگا۔آسر الْقَوْلَ کا مطلب ہے وہ اپنی بات کو بتائیں گے، اونچی کر کے سنا کر جتلائیں گے اور دونوں طرف سے یہ دعوے ہوں گے کہ ہم تو صداقت پر قائم ہیں، ہم تو انصاف کے قائل ہیں، ہماری طرف کسی قسم کی بدنیتی منسوب نہیں کی جاسکتی اور اس پارٹی نے ابھی سے یہ اعلان کرنے شروع کر دیئے ہیں کہ لوگ خواہ مخواہ ہمیں بدنام کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ مذہبی انتہا پسند جماعت ہے اس لئے مسلمانوں پر ظلم ہوں گے، اس لئے