خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 353
خطبات طاہر جلد 15 353 خطبہ جمعہ مورخہ 10 مئی 1996ء مذہب کے نام پر کسی دوسرے انسان کا حق سلب کرنے کی دنیا کا کوئی مذہب اجازت نہیں دے سکتا۔( خطبه جمعه فرموده 10 رمئی 1996ء بمقام بیت الفضل لندن) ستم تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کی: عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ سَوَا مِنْكُمْ مَّنْ أَسَرَّ الْقَوْلَ وَمَنْ جَهَرَبِ وَمَنْ هُوَ نْ هُوَ مُسْتَخْفِ بِالَّيْلِ وَسَارِبُ بِالنَّهَارِه لَهُ مُعَقِّبْتُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللهِ اِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيْرُوْا مَا بِأَنْفُسِهِمْ وَإِذَا أَرَادَ اللهُ بِقَوْمٍ سُوءَ افَلَا مَرَدَّ لَهُ وَمَا لَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَّالٍ پھر فرمایا: (الرعد: 10 تا 12 ) میہ وہ آیات کریمہ ہیں جن کی گزشتہ خطبہ میں بھی میں نے تلاوت کی تھی اور انہی کے حوالے سے جھوٹ سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے جھوٹ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی تھی۔آج کے جمعہ کے لئے بھی میں نے انہی آیات کو عنوان کے طور پر چنا تھا تا کہ اس مضمون کے وہ پہلو جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات کے حوالوں سے میں نے پیش کرنے تھے اور گزشتہ جمعہ پر رہ گئے تھے ان کو انہی حوالوں سے دوبارہ بیان کروں یعنی مضمون تو وہی ہو گا مضمون دوبارہ ہوگا مگر وہ پہلو دوبارہ نہیں ہوں گے، وہ نئے پہلو ہیں جو آپ کے سامنے آئیں گے۔اس دوران یعنی گزشتہ خطبہ اور اس جمعے کے دوران مختلف جگہوں سے ایسے خطوط آنے