خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 26
خطبات طاہر جلد 15 26 خطبہ جمعہ 12 /جنوری 1996ء اور جنتی لوگوں کو وہ جنت کی خوشخبریاں دیں گے۔پس سورۃ الاعراف میں ان کی پہچان بیان فرمائی گئی کہ اب ہم ان لوگوں کا حال بیان کرتے ہیں جنہوں نے اس ہدایت کو قبول کر لیا جو ان کو مخاطب کر کے خدا تعالیٰ کی طرف سے دی گئی تھی۔فرماتا ہے الَّذِينَ يَتَّبِعُوْنَ الرَّسُولَ النَّبِيُّ الْأُمِي الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّورية - دیکھو کیسے خوش نصیب لوگ ہیں، ایسے بھی لوگ ہیں جنہوں نے اس رسول کی پیروی کی جن کی پیروی کی ان کو ہدایت کی گئی تھی۔النَّبِيُّ الْأُتِی ایسا نبی جو امی ہے۔پس اگر ہدایت دیتا ہے تو اللہ سے علم پا کر دیتا ہے ورنہ اپنی ذات میں وہ ہدایت دینے کا دعوی ہی نہیں کرتا۔الَّذِى يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّورية وہ وہی نبی ہے جس کے متعلق وہ تو رات میں اپنے پاس لکھا ہوا دیکھتے ہیں وَالإِنْجِیلِ اور انجیل میں بھی۔پس اہل کتاب کو مخاطب کیا گیا تھا آؤ اور اس نبی کی پیروی کرو جو سراپا نور ہے اور اب بتایا جا رہا ہے کہ ان اہل کتاب میں سے ایسے بھی خوش نصیب ہیں جو پیروی کرتے ہیں يَأْمُرُهُم بِالْمَعْرُوفِ اب اندھیروں سے نور کی طرف نکالنے کا مطلب کیا ہے؟ اس کی تفصیل بیان ہو رہی ہے کہ جب یہ محمد رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو جاتے ہیں تو يَأْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوفِ ان کو ہدایت دیتا ہے۔امر فرماتا ہے یعنی لفظ امر کا لفظی ترجمہ تو حکم ہے مگر مراد یہی ہے کہ ان کو تلقین فرماتا ہے، ان کو ہدایت دیتا ہے بِالْمَعْرُوفِ نیک کاموں کی وَيَنْهُهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ اور ان کو معیوب باتوں سے روکتا ہے۔الْمُنكَرِ ایسی معیوب باتیں جو ہر جگہ، ہر ملک، ہر قوم میں انسانی فطرت کی رو سے بری سمجھی جاتی ہیں اور ان کے لئے کوئی دلیل قائم کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔جھوٹ جھوٹ ہے، ظلم ظلم ہے، دھوکہ دھوکہ ہے، یہ ایسی باتیں ہیں جو کھلی کھلی سب کے علم میں ہیں اور کسی کتاب کے حوالے سے آپ نہیں کہا کرتے ، کتاب کے حوالے سے کہہ تو سکتے ہیں مگر دلیل قائم کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی کہ جھوٹ بری بات ہے۔پس فرمایا وہ ان کو منکر سے روکتا ہے۔وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبت اور بہترین چیزیں ان پر حلال کرتا ہے۔صرف وہ چیزیں حلال نہیں کرتا جو کھائی جاسکتی ہیں۔جو کھائی جا سکتی ہیں ان میں جو سب سے اچھی ہیں وہ ان پر حلال کرتا ہے وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبيثَ اور جو خبیث چیزیں ہیں اور پلید چیزیں ہیں وہ ان پر حرام کر دیتا ہے۔وَيَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمُ اور ان پر سے ان کے بوجھ اتارتا ہے وَالْأَغْلَلَ الَّتِي