خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 293 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 293

خطبات طاہر جلد 15 293 خطبہ جمعہ مورخہ 12 اپریل 1996ء عبد المجید خان صاحب کے خسر کا نام بھی عبدالمجید خان تھا۔ان کی صاحبزادی امتہ اللہ بیگم پروفیسر نصیر خاں صاحب کی والدہ تھیں۔اس لئے یہ اگر رشتہ کی صاف سمجھ نہ بھی آئی ہو تو میں نے چونکہ ذکر چھیڑ ا تھا میں ایک دفعہ کھول دوں۔نصیر خاں صاحب بہت مشہور انسان ہیں پروفیسر کے طور پر علمی لحاظ سے بھی ، شاعر کے لحاظ سے بھی، بحیثیت ایک نہایت اعلیٰ درجے کے انسان اور مجلسوں کی رونق ہونے کے لحاظ سے بھی۔کم انسان ہیں جو ایسے مزین ہوتے ہیں جیسے پروفیسر نصیر خاں صاحب مرحوم تھے۔تو ان کے والد بزرگوار عبدالمجید خان صاحب ویر و وال والے بھی بہت بڑے مرتبے کے بزرگ تھے اور ان کی جو والدہ تھیں اس طرف سے بھی بہت بڑا مرتبہ انہوں نے پایا کیونکہ وہ ان کی والدہ محمد خاں صاحب کی پوتی تھیں۔ان کی اور بھی اولاد ہے خدا کے فضل سے۔جن کو میں جانتا ہوں وہ تو بڑے مخلص ہیں دونوں خاندانوں کے۔جن کو میں نہیں جانتا وہ اس لئے نہیں جانتا کہ وہ غائب ہو گئے تو دعا کریں اللہ ان کو بھی غائب نہ رہنے دے۔آمین