خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 258 of 1078

خطبات طاہر (جلد 15۔ 1996ء) — Page 258

خطبات طاہر جلد 15 258 خطبہ جمعہ 5 اپریل 1996ء دل و دماغ کی حالت یہ ہے کہ ویسے وہ غور کرنے کی قابلیت تو رکھتے ہیں مگر الہی مضامین پر اور روحانی مضامین پر غور سے بالکل عاری ہوتے ہیں۔فرمایا أَضَلَّهُ اللهُ عَلَى عِلْمٍ وَخَتَمَ عَلَى سَمْعِے اور اس کی شنوائی پر بھی مہر لگا دی۔وَقَلْبِہ اور اس کے دل پر بھی وَجَعَلَ عَلَى بَصَرِم غِشَوَةً اور اس کی آنکھوں کے سامنے ایک پردہ ہے یا پردہ ڈال دیا فَمَنْ يَهْدِيهِ مِنْ بَعْدِ اللهِ پس کون ہے جو اللہ کے بعد اس کو ہدایت دے۔اَفَلَا تَذَكَّرُونَ کیا تم نصیحت نہیں پڑتے۔وَقَالُوا مَا هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْیا وہ لوگ جن کی تعریف کی گئی ہے یعنی جن کی صفت بیان فرمائی گئی ہے یہ وہ لوگ ہیں جو یہ کہتے ہیں حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا ہماری زندگی تو بس یہی کچھ ہے جو ہمارے سامنے ہے جس میں سے ہم گزر رہے ہیں۔نَمُوتُ وَنَحْیا ہم یہیں مرتے اور یہیں جیتے ہیں۔مرکز دوبارہ جینے کی بات نہیں کرتے۔کہتے ہیں یہی ہمارا مرنا، یہی ہمارا جینا ہے۔وَمَا يُهْلِكُنَا إِلَّا الدَّهْرُ کوئی خدا نہیں ہے جو ہمیں موت دے گا زمانہ موت دیتا ہے۔گزرتا ہوا وقت ہے جس کے نتیجے میں بالآخر ہر ایک نے مرنا ہی ہے۔وَمَا لَهُمْ بِذلِكَ مِنْ عِلْمٍ ان کو حقیقت میں اس بات کا علم نہیں ہے کہ موت کا نظام ہے کیا اور کیسے موت آتی ہے اور کس طرح کام کرتی ہے۔اِن هُمْ إِلَّا يَظُنُّونَ یہ محض اندازے لگا رہے ہیں۔ان کے خیالات ہیں کہ ایسا ہوتا ہے ورنہ حقیقت یہ ہے کہ موت کا فلسفہ بھی بہت گہرا فلسفہ ہے۔اسے سمجھنا، اس کے عوامل پر غور کرنا ، اس کے محرکات کو جانچنا اور علم رکھنا کہ موت کی راج دہانی کتنی وسیع ہے، کیسے کیسے کام کرتی ہے، کون سے قوانین اس راج دہانی میں جاری ہیں، ان کا ان کو کچھ علم نہیں ہے۔صرف ایک اندازہ ہے کہ زمانے کے نتیجے میں مرورِ زمانہ سے لوگ مر ہی جایا کرتے ہیں۔تو کہتے ہیں ہم بھی اسی طرح اس دنیا میں رہیں گے اور اسی دنیا میں مر جائیں گے اور گویا پھر دوبارہ اٹھائے نہیں جائیں گے۔یہ وہی مضمون ہے جو میں اس سے پہلے دوسری آیات کے حوالے سے شروع کر چکا ہوں اور ان کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے اور ایک دوسرے پر یہ مزید روشنی ڈالنے والی آیات ہیں۔پہلی آیت جس کا حوالہ میں نے دیا تھا یا جس سے بات شروع کی تھی وہ تھی۔وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَعْمَالُهُمْ كَسَرَابٍ بِقِيْعَةٍ (النور: 40) وہ لوگ جو کافر ہوں جو خدا کا انکار