خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 973 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 973

خطبات طاہر جلد 14 973 خطبہ جمعہ 29 دسمبر 1995ء رہے۔میں نے دعائیہ رنگ میں اور بھاری امید رکھتے ہوئے کہ اللہ اپنی رحمت سے میرے اس دعائیہ جذبے کو قبول فرمائے گا آپ کے سامنے یہ بات رکھی تھی کہ ہو سکتا ہے ہجرت کے آغاز سے لے کر گیارہ سال پورے ہونے کے بعد جو سال چڑھے گا وہی سال بعد گیارہ انشاء اللہ کے ساتھ تعلق رکھتا ہو گا۔اس پہلو سے ابھی کچھ مہینے باقی ہیں اور اگر سال کو ایک اور پہلو سے دیکھا جائے تو 1984ء کا سال وہ سال ہے جس میں دشمن نے ظلموں کی انتہاء کر دی اور وہ سال 1995ء کے اختتام تک گیارہ سال پورے کرتا ہے اور پھر 1996 ء کا پورا سال بعد گیارہ “ کے دائرے میں آتا ہے۔لیکن ایک پہلو ایسا ہے جس سے میں سمجھتا ہوں کہ یہ پیشگوئی ایک رنگ میں تو پوری ہو چکی ہے۔اس کی تفاصیل ابھی کھل کر آپ کے سامنے نہیں آئیں لیکن رفتہ رفتہ جب ان رازوں سے پردہ اٹھے گا تو جماعت حیران رہ جائے گی کہ کتنی عظیم الشان ” بعد گیارہ“ کی پیشگوئی تھی جو جماعت کے حق میں پوری ہوئی ہے اور ابھی آپ پوری طرح اس کے اسرار سے واقف نہیں ہیں۔اسی ضمن میں میں نے یہ آیت تلاوت کی ہے مثلُهُمْ كَمَثَلِ الَّذِي اسْتَوْ قَدَ نَارًا ان لوگوں کی مثال ایسے شخص کی ہے جس نے آگ بھڑکائی ہو۔فَلَمَّا أَضَاءَتْ مَا حَوْلَهُ جب وہ ماحول کو چمکا دے مَا حَولَہ اپنے گردو پیش کو چمکا دے ذَهَبَ اللَّهُ بِنُورِهِمْ اللہ ان کا نور لے جائے وَتَرَكَهُمْ فِي ظُلمتِ لَا يُبْصِرُونَ اور ایسے اندھیروں میں بھٹکتا چھوڑ دے کہ وہ کچھ دیکھ نہ سکیں صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ وہ بہرے ہیں، گونگے ہیں اور اندھے ہیں فَهُمُ لا يَرْجِعُونَ اور وہ حق کی طرف سچائی کی طرف لوٹیں گے نہیں۔اس آیت میں بھی ایک نور کا ذکر ہے اور اس آیت میں ایک نارکا بھی ذکر ہے۔اس ذکر کو واپس اس مضمون کی طرف لے جانے سے پہلے جس کا میں نے ابھی بیان کیا ہے میں چاہتا ہوں کہ اس نور اور نار کے معاملے کو اس آیت کے ساتھ رکھتے ہوئے آپ کے سامنے حل کروں جس میں صلى الله اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کی مثال اپنے نور سے دی ہے یا اپنی مثال محمد رسول اللہ ہے کے نور سے دی ہے اور وہاں بھی ایک نارکا ذکر ہے وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ۔صلى تو ایک نور اور نار کا ذکر اس آیت میں ہے، اکٹھے آتا ہے۔ایک نور اور نار کا ذکر اس آیت میں ہے جو ایک ہی جگہ ملتا ہے۔تو وہاں نار سے کیا کیا مراد ہے۔بسا اوقات یہ سمجھا جاتا ہے اور اپنے