خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 956 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 956

خطبات طاہر جلد 14 956 خطبہ جمعہ 22 /دسمبر 1995ء کامیاب ہوتا ہے تو وہ لازماً سچا ہے کیونکہ ظالموں کی تائید اللہ تعالیٰ نہیں فرمایا کرتا۔ظالموں کو کبھی کا میابی نصیب نہیں ہوتی۔یہ دلیل قائم کرنے کے بعد پھر فرمایا ایسا تو ہوگا لیکن مخالف کوشش ضرور کریں گے کہ اپنے مونہوں سے اس چراغ کو بجھا دیں جو خدا نے روشن فرمایا ہے۔پس وَمَنْ أَظْلَمُ کا الٹ مضمون یوں بیان ہوا کہ ایسا شخص جو خدا کی طرف سے ہو ،اس پر جھوٹے الزامات لگیں ،اس کو دھوکے باز ،خدا پر افتراء کرنے والا ،فریبی جو چاہو کہ لو، اگر تمہاری بات درست ہے تو وہ سب سے ظالم ہے اللہ اس سے نپٹنے کے لئے کافی ہے اور اگر تمہاری بات درست نہیں تو پھر اس کی مخالفت تمہارے مونہوں کی پھونکیں ہیں اور خدا کا روشن کردہ چراغ مونہوں کی پھونکوں سے بجھایا نہیں جا سکتا۔جو چاہو کر لوتم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اس آواز کو نامراد کرنے میں جو آواز خدا کی طرف سے اٹھی تھی اور تم سمجھتے ہو کہ وہ جھوٹا ہے۔یہ مضمون ہے يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو بجھا دیں اپنے مونہوں سے ، اپنی مونہوں کی پھونکوں سے وَاللهُ مُتِمُّ نُورِ ؟ اور اللہ تو ضرور اپنے نور کو تمام کر کے چھوڑے گا وَلَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ انکار کرنے والے جتنا چاہے نا پسند کریں ان کی ناپسندیدگی ان کے کسی کام نہیں آئے گی۔یہ جونور کا معنی ہے یہاں نور سے مراد دین اسلام ہے۔پس اسی پہلو سے میں نے آیت کو ترتیب دی تھی کہ اسلام کس آیت سے نور ثابت ہوتا ہے اور کن معنوں میں ثابت ہوتا ہے اور پھر اس کے نتیجے میں اس نور کو پھیلانے کے لئے جو جماعت احمدیہ کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ہمیں کیا خوشخبری عطا ہوئی ہے۔خوشخبری یہ ہے - هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ که محمد رسول اللہ ﷺ کو اللہ ہی نے ہدایت کے ساتھ اور دین حق کے ساتھ اس غرض سے بھیجا ہے کہ اسے ضرور عَلَى الدِّينِ كُلِّم تمام ادیان پر غالب کر دے وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ خواہ مشرک لوگ اسے کیساہی ناپسند کیوں نہ کریں۔پس جماعت احمدیہ کے دور میں یہ پیشگوئی پوری ہوئی مقد رتھی کیونکہ سورۃ صف کی آیات حضرت مسیح کی پیشگوئی سے تعلق رکھتی ہیں اور اسی تسلسل میں اس مضمون کو کھولا جا رہا ہے کہ جیسا کہ مسیح " نے کہا تھا کہ ایک آنے والا احمد آئے گا وہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺے ہیں لیکن اس احمد نے ایک دوسری