خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 933
خطبات طاہر جلد 14 933 خطبہ جمعہ 15 دسمبر 1995ء وہ کامل نور بصیرت جس سے قرآن کی ہر ہدایت کو دیکھنے کی صلاحیت صلى الله پیدا ہوتی ہے وہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کو نصیب ہوا تھا۔( خطبه جمعه فرموده 15 / دسمبر 1995ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔يَا يُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَأَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَاعْتَصَمُوا بِهِ فَسَيُدْخِلُهُمْ فِي رَحْمَةٍ مِّنْهُ وَفَضْلٍ وَيَهْدِيهِمْ إِلَيْهِ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا پھر فرمایا:۔(النساء: 175 176) یہ آیات جو میں نے تلاوت کی ہیں ان کے ترجمے اور ان کی تشریح سے پہلے میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جماعت احمد یہ نیوزی لینڈ کا ساتواں جلسہ سالانہ اتوار 17 / دسمبر کو منعقد ہو رہا ہے اور صدر صاحب نے سب دنیا کی جماعتوں کو السلام علیکم بھی پہنچایا ہے اور اس موقع پر ان کو دعا میں یاد رکھنے کی درخواست کی ہے۔ان آیات کا جو میں نے تلاوت کی ہیں ترجمہ یہ ہے یا يُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَ كُمْ بُرْهَانٌ مِّنْ رَّبِّكُمُ اے لوگو تمہارے پاس یقیناً خدا کی طرف سے کھلی کھلی دلیل آچکی ہے۔وَاَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مبینا اور ہم نے تمہاری طرف ایک کھلا کھلا نو را تا را ہے فَأَمَّا الَّذِينَ