خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 900 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 900

خطبات طاہر جلد 14 900 خطبہ جمعہ یکم دسمبر 1995ء چنانچہ فرمایا کہ وہ ان جنتوں میں کب داخل ہوں گے يَوْمَ لَا يُخْزِى اللَّهُ النَّبِيُّ وَالَّذِيْنَ امَنُوا مَعَه جس دن اللہ محمد رسول اللہ ﷺ کو رسوا نہیں کرے گا اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے یا اس پر ایمان لائے دونوں معنی شامل ہیں۔آنحضرت ﷺ اور مومنوں کے رسوا نہ ہونے کا مضمون یہاں بیان ہونا کوئی خاص معنی رکھتا ہے۔مراد یہ ہے کہ اگر کسی کے ساتھی گندے ہوں تو ساتھیوں کی وجہ سے بعض دفعہ کسی کو رسوائی ملتی ہے۔بچے خراب ہوں تو طعنے پڑتے ہیں ماں باپ کو کہ دیکھو تمہاری اولاد کیسی نکلی۔بعض دفعہ ان کو نصیحت کرنے کی خاطر ، ان کو جھنجوڑنے کی خاطر کہا جاتا ہے صلى الله صل الله دیکھ نہیں تم کس ماں باپ کے بیٹے ہو۔تو یہ مضمون ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ کا ساتھ اس جنت میں دینے کے لئے تمہیں حقدار بنایا جائے گا تب تم داخل کیے جاؤ گے۔اس کے بغیر تو رسول کریم ہے کے لئے ایک خفت کا مضمون پیدا ہو جائے گا کہ اپنی ذات میں ایسے کامل اور اتنے موثر اور ساتھ دیکھو کیسے لوگ پھر رہے ہیں۔تو فرمایا اس دن وہ لوگ محمد رسول اللہ ﷺ کے ساتھ پھریں گے جن کو یہ تو بہ نصیب ہوگی جو اپنے آپ کو بے داغ کرنے کی کوشش کریں گے، اللہ کا فضل ان کو بے داغ کر دے گا ، ان کی کمزوریاں ان سے دور فرمادے گا۔پھر جنت میں داخل کرے گا اور محمد رسول اللہ ﷺ کی معیت اس شان سے عطا ہوگی کہ ان کا ساتھ محمد رسول اللہ لے کے لئے کسی شرم کا موجب نہ ہوگا۔یہ وہ لوگ ہیں نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ ان کا نور ہے جو ان کے سامنے آگے آگے دوڑے گا اور ان کے داہنے ہاتھ بھی چلے گا۔جہاں تک داہنے ہاتھ کا تعلق ہے یہ بھی ایک اہم مضمون ہے۔دو جگہ قرآن کریم میں نور کے آگے چلنے اور داہنے ہاتھ چلنے کا ذکر ہے اور انسان تعجب میں مبتلا ہوتا ہے کہ بائیں ہاتھ کیوں نہیں۔دراصل جس طرف انسان چلتا ہے اسی طرف کو روشن ہونا چاہئے کبھی آپ نے ٹارچ لے کر ایسا آدمی چلتا نہیں دیکھا ہوگا جو اپنے پیچھے ٹارچ مارتا ہو اور آگے چل رہا ہو۔یہاں ایک مفہوم یہ بھی ہے کہ ان کا ہر قدم نیکی کی طرف اٹھتا ہے اور ان کا داہنا ہاتھ نیکی کی علامت ہے تبھی مومنوں کو جو جنت کی خوشخبری ملے گی ان کو ان کی کتاب داہنے ہاتھ سے پکڑا ئی جائے گی یعنی نیکیوں کی کتاب ہوگی اور بایاں ہاتھ بدی کی علامت کے لئے ہے اس لئے بدوں کو ان کی کتاب بائیں ہاتھ سے پکڑائی جائے گی۔پس جنت میں تو ہر قدم نیکی کی طرف اٹھنے والا ہے اور آگے بڑھنے والا ہے۔