خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 857 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 857

خطبات طاہر جلد 14 857 خطبہ جمعہ 10 /نومبر 1995ء علیہ السلام کو ایسا صاف دکھائی دے رہا ہے کہ آپ فرماتے ہیں اس کے بعد کوئی نبی ہی ہوگا جو نہ سمجھے گویا کہ اکثر انسان واقعہ جو ان باتوں کو بہت دقیق دیکھنے کی وجہ سے نہیں سمجھ سکتے اس مثال کے باوجود نہیں سمجھ سکتے وہ اپنے درجے کے اعتبار سے نبی دکھائی دیتے ہیں۔اصل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنا نور فطرت ایسا صیقل کیا گیا تھا، آپ کو جو مزاج کا تیل عطا کیا گیا تھا وہ آنحضرت کے اس صافی تیل کی برکتوں سے خود فیض یافتہ تھا اس لئے آپ کو تو آسانی سے دکھائی دے دیا ہے اور وہ جو فقرہ ہے اس کا بوجھ اس لئے ہلکا ہو جاتا ہے جب ہم یہ سوچتے ہیں کہ آپ تو اُسی دنیا کے تھے، اُس دنیا کی چیزیں صاف دکھائی دیتی تھیں ہم جیسے کور باطنوں کے لئے تو نبی کہلانے کے سوا چارہ ہی نہیں رہا کہ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی صاف دکھائی نہیں دے رہا مگر اب جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی آنکھ سے دیکھ رہے ہیں اور ہمیں دکھا رہے ہیں پھر تو دیکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے اتنی سی بات تو دنیا کے عام شاعروں کو بھی پتا ہے۔ایک شاعر کہتا ہے: صلى الله آئینہ تیری قدر کیا جانے میری آنکھوں سے دیکھ تو کیا ہے پس عام آئینہ بصیرت جو ہر انسان کو عطا کیا گیا ہے اس کو محمد رسول اللہ ﷺ کی قدر کا کیا صلى الله پتا۔اگر دیکھنا ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آنکھوں سے دیکھیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ کا حسن کیا ہے اور یہ تفسیر جو میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔کوئی انسان جس میں شرافت کا مادہ ہو اور حیاء ہو اس تفسیر کو پڑھنے کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق کبھی گستاخی کی زبان دراز نہیں کر سکتا۔اسے سمجھ آئے نہ آئے اتنا یقین ضرور ہو جائے گا کہ ایک ایسے عارف باللہ کا کلام ہے جس کا محمد رسول اللہ ﷺ سے ایک ازلی اتصال ہے جیسا عاشق و معشوق کا کامل اتصال ہوتا ہے اور اس اتصال کے بغیر یہ نور آپ کو میسر آ ہی نہیں سکتا تھا۔فرماتے ہیں ، جو چراغ وحی روشن کیا گیا ہے اب آپ دیکھ لیں وحی کا چراغ اس تیل سے روشن ہوا ہے۔اس سے ایک بہت ہی بڑا عقدہ حل ہو گیا جو پیرا سائیکالوجی کی دنیا والے حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں، ابھی تک ان کو سمجھ نہیں آئی۔بات یہ ہے کہ وحی کے بغیر بھی بعض دفعہ انسانی قلب جو عام چیزوں سے ملوث نہ ہو بعض خاص دائروں میں صفا ہوان دائروں میں چمک اٹھتا ہے اور ایسی