خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 81
خطبات طاہر جلد 14 81 خطبہ جمعہ 3 فروری 1995ء عزیزوں کے لئے ، اپنے اقرباء کے لئے ، اپنی نسلوں کے لئے جو ہم پیچھے چھوڑ کر جانے والے ہیں اور سب دنیا کے لئے دعا کریں کہ یہ رمضان ایسی خیر و برکت لے کر آئے جو باقی رہ جائے اور اگلے رمضان سے جاملے۔یہ وہ پل ہیں جو ہمیں تعمیر کرنے ہوں گے۔ایک رمضان سے دوسرے رمضان کے درمیان یہ نیکیوں کے پل ہیں اور وہ راہیں جو جدا کر دیتی ہیں ایک رمضان کو دوسرے رمضان سے، ان راہوں سے احتراز کرنا ہوگا، ان سے اپنے قدم روک کر ان راہوں پر چلانے ہیں جو رمضان کو رمضان سے ملانے والی راہیں ہیں۔یہ ایک بالا رادہ کوشش ہونی چاہئے۔جب تک اس کا شعور بیدار نہ ہواور رمضان کے دوران انسان اپنے نفس کا جائزہ نہ لینا شروع کرے اس وقت تک نہ یہ خیال پیدا ہوسکتا ہے، نہ اس کے نتیجے میں دعا ئیں پیدا ہوسکتی ہیں جو دراصل سارے کام بنایا کرتی ہیں۔پس جب آپ اپنا تجزیہ کریں، اپنے گرد و پیش کا تجزیہ کریں، اپنے بچوں کا تجزیہ کریں وقتی طور پر بہت سے احمدی گھر ہیں جہاں بڑی رونقیں ہوں گی۔رات کے وقت بچے اٹھ رہے ہیں اور سحری کے مزے ہیں، پھر افطاری کے مزے ہیں ، چہل پہل ہے اور چھوٹے چھوٹے بچے بھی ذوق شوق سے ضد کرتے ہیں کہ ہم نے بھی روزہ رکھنا ہے۔یہ اچھی باتیں ہیں مگر ان کے ساتھ نیکی کے مستقل سبق کتنے کتنے ہیں جو دیے جارہے رہیں۔کیا کیا ہیں جو دئیے جارہے ہیں۔کیا ان بچوں کی نماز پر جب آپ نظر ڈالتے ہیں جو رمضان سے وابستہ ہیں تو کیا آپ ان کو ساتھ یہ بھی سمجھاتے ہیں کہ یہ نماز میں تو مستقل حصہ ہیں جو زندگی کے ساتھ ہیں۔اب تم نے کچھ توفیق پائی ہے تو آگے بڑھو اور یہ عہد کرو کہ گزشتہ سال رمضان کے بغیر جو دن گزرے تھے۔ان میں جو نما زیں تم کھو بیٹھے اب آئندہ اگلے رمضان تک وہ نمازیں نہیں کھوؤ گے مسلسل ان کو جاری رکھو گے۔پس جب میں کہتا ہوں کہ ایک پل تعمیر کریں جو ایک رمضان سے دوسرے رمضان تک ممتد ہو تو کوئی فرضی قصے نہیں ہیں یہ روزمرہ کے حقائق ہیں جن کی باتیں کرتا ہوں۔یہ عبادتوں کے پل ہیں جو پہلے نہیں تھے اب آپ نے تعمیر کئے ہیں، ان کو آگے بڑھائیں۔اگر پل کنارے سے کنارے تک نہ پہنچے تو بیچ میں جہاں بھی پل رکا وہاں غرق ہو جائیں گے۔پس اگر رمضان آپ کو ایسے کنارے تک پہنچاتا ہے جس کے بعد اچانک نیکیاں غائب اور بدیوں کا پھر از سر نو قبضہ ہے تو یہ تو غرقابی کے پل ہیں، یہ تو نجات کے پل نہیں۔پس رمضان کی نیکیوں کو پائندگی دینا، ہمیشہ ہمیش کے لئے جاری کرنا یہ