خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 77
خطبات طاہر جلد 14 77 خطبہ جمعہ 3 فروری 1995ء دعاوہ چراغ ہے جو دلوں میں نور بن کے روشن ہوتا ہے۔رمضان میں جھوٹ کو چھوڑنے کا عہد کریں۔( خطبه جمعه فرموده 3 فروری 1995ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔الحمد للہ یہ آج رمضان المبارک کا پہلا جمعہ ہے جس کے خطبے میں تمام دنیا کی جماعتیں شامل ہو سکتی ہیں یا ہو رہی ہیں اور جب تمام دنیا کہتا ہوں تو واقعہ ساری دنیا ہی مراد ہے۔کچھ پہلے ایسے حصے تھے جن تک ہمارا پیغام پوری طرح نہیں پہنچ رہا تھا۔بعض جگہ قانونی مجبوریاں تھیں مثلاً ماریشس میں لیکن اللہ کے فضل کے ساتھ حکومت نے باقاعدہ ڈش انٹینا کی اجازت دے دی ہے اور گزشتہ جمعہ میں جماعت بڑے ذوق و شوق کے ساتھ اپنے پہلے اجتماعی خطبہ جمعہ میں شامل ہوئی جو ڈش انٹینا کے ذریعے وہاں دکھایا جا رہا تھا اور اس پر مجھے کسی نے لکھا کہ آئے تو بڑے ذوق و شوق سے تھے لیکن نکلتے ہوئے بہت سوں نے مایوسی کا اظہار کیا کہ ہمارا نام نہیں آیا۔میں تو نہیں مانتا کہ اس رپورٹ کرنے والے نے سچی رپورٹ کی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ماریشس کی جماعت کو میں جانتا ہوں بہت مخلص جماعت ہے وہ اپنے نام کی خاطر اکٹھے نہیں ہوئے تھے بلکہ خدا کے نام کی سربلندی کے لئے اکٹھے ہوئے تھے۔اس بات پر خوش تھے کہ آج خلیفہ وقت کی زبان میں براہ راست اللہ کا ذکر سننے کو ہمیں مل رہا ہے اور ہم اس اجتماعی نظارے میں ایک جزو بن چکے ہیں۔جو دنیا میں ہر طرف پھیلتا چلا جا رہا ہے کہ ایک آواز ایک جگہ سے اٹھ رہی ہے، ایک تصویر ایک جگہ بن رہی ہے اور ساری دنیا ان آوازوں کوسن