خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 759
خطبات طاہر جلد 14 759 خطبہ جمعہ 6 اکتوبر 1995ء ان کے بعد یہ فرمایا الَّذِينَ يَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَهُ کیسی بات کھول دی ہے۔ان کے مقابل پر مومنون ہیں اور مومنوں کی جماعت کے سردار حضرت اقدس محمد رسول اللہ۔انہوں نے وہ ساری ذمہ داریاں اٹھالی ہیں جو سچائی کو دنیا میں روشن اور غالب کرنے کے لئے اٹھانی ضروری ہیں۔پس عرش سے مراد خدا تعالیٰ کی وہ صفات حق ہیں اور وہی صفات ہیں جو دراصل مومن اپنی جان پر، اپنے دل پر اٹھاتے ہیں اور مومن کا دل وہ عرش بن جاتا ہے جس پر خدا جلوہ گری کرتا ہے۔اس کا جو اگلا حصہ ہے وہ انشاء اللہ میں آئندہ خطبے میں بیان کروں گا اب وقت گزر چکا ہے۔