خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 623
خطبات طاہر جلد 14 623 خطبہ جمعہ 25 /اگست 1995ء سلسلہ عطا کا جاری ہے۔بعض لوگ سمجھتے ہوں گے کہ اب تو تیسری چوتھی نسل آگئی، اب وہ جزا ہمیں کیوں مل رہی ہے۔ہو سکتا ہے یہ اب ہماری اپنی تدبیریں ہیں جو پھل لا رہی ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس بات کو جھٹلایا ہے ، غلط قرار دیا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ یا درکھو حضرت داؤد نے کہا تھا کہ کوئی ولی ایسا نہیں جس کی سات پشتیں خدا تعالیٰ کے فضلوں کی وارث نہ بنائی جائیں اور کسی ولی کی اولا دسات پشتوں تک بھوکی نہیں مرنے دی جاتی۔تو آپ کی تو ابھی تیسری چوتھی نسل ہے، سات پشتوں تک آنے میں ابھی کچھ وقت باقی ہے۔مگر یہ آیت ابھی بھی آپ کو دعوت دے رہی ہے۔اب انگلی سات پشتوں کا بھی انتظام کر جاؤ۔آج ضرورت کے دن ہیں، آج اگر تم نے خدا کی راہ میں خرچ کیا تو تمہارے حق میں خدا کی تقدیر جاری ہو گی اور تمہاری انگلی سات نسلیں بھی تمہاری قربانیوں کا فیض کھائیں گی۔پس یہ آیت غیر معمولی اہمیت کا پیغام رکھتی ہے اسے سمجھنا چاہئے اور آج کل خصوصیت کے ساتھ دین کی راہ میں قربانیوں کے معیار کو بڑھانا چاہئے۔جہاں تک قتَلُوا کا تعلق ہے قتال مختلف حالات کے مطابق مختلف معانی رکھتا ہے اور آج کل کے دور میں یہ تبلیغ ہی قتال ہے اور مجھے ذرہ بھی شک نہیں کہ وہ چونکہ جہاد کبر بھی ہے اور اس میں بعض دفعہ قتال کی صورت بھی پیدا ہو جایا کرتی ہے خواہ یک طرفہ ہی ہو۔مگر قربانیوں کی راہوں کی طرف تبلیغ بلاتی ہے اور قربانیوں کی راہوں سے بعض دفعہ انسان قربانیاں دیتے ہوئے گزرتا ہے۔بعض دفعہ قربانیوں کی راہوں پر چلنا ہی قربانی سمجھا جاتا ہے، بعض دفعہ قربانیاں لی بھی جاتی ہیں۔تو قتال سے آج کل کے حالات سے مراد دعوت الی اللہ ہے اور بہت سے ایسے دعوت الی اللہ کرنے والے ہیں جن کو اسی راہ میں سزائیں ملتی ہیں۔مل رہی ہیں۔اور اس کے باوجود بڑے شوق سے اور بے خوف ہو کر اس راہ میں آگے قدم بڑھارہے ہیں۔صرف پاکستان کی بات نہیں، ہندوستان میں بھی ایسا ہو رہا ہے۔بعض دوسرے ممالک سے بھی بعینہ اسی قسم کی اطلاعیں مل رہی ہیں کہ دعوت الی اللہ کے نتیجے میں سخت سزائیں دی گئیں اور بعض جگہ قتل کروائے گئے ، بعضوں کے گھر جلا دیئے گئے مگر اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ دعوت الی اللہ کرنے والے بے خوف اس راہ میں مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔تو آج کل کی قربانیوں کی جو جزا ہے وہ بہت زیادہ ہے اور عام حالات کی قربانیوں سے ان کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔