خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 57 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 57

خطبات طاہر جلد 14 57 خطبہ جمعہ 20 جنوری 1995ء جس نے یہ خزانہ عطا کیا ہے کیونکہ وہی اصل ضمانت ہے۔وہ لوگ جن کی نظریں خزانوں پر ٹھہر جاتی ہیں اور خزانے دینے والوں سے تعلق توڑ لیتے ہیں پھر آئندہ ان کی نسلوں کی کوئی ضمانت نہیں ہوا کرتی۔پس اپنی ان نسلوں پر رحم کریں جو آپ کی آنکھوں کے بند ہونے کے بعد بھی پھر اس دنیا میں کئی قسم کی ضرورتوں میں محتاج رہیں گی۔کئی قسم کی مصیبتوں میں ان کو سہاروں کی ضرورت پڑے گی ،ان نسلوں کی طرف توجہ کریں جو قیامت تک آپ کی نسلوں سے پیدا ہونے والی ہیں اور پھر اس کال کی فکر کریں جو اللہ بہتر جانتا ہے کہ کتنی مدت کے بعد آئے گا مگر ضرور آئے گا اور وہ ایسا کل ہے کہ اس کے سامان آج اگر ہم نے کر لئے تو ہوں گے، اس وقت سامانوں کا وقت گزر چکا ہوگا۔پس کوشش سے بھی اور دعاؤں کے ذریعے بھی اللہ کی محبت کے بندھن میں اپنے آپ کو جکڑتے ہوئے وہ دعاؤں کے بندھن تعمیر کریں جو نظر تو نہیں آتے مگر دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کو بھی وہ لپیٹ سکتے ہیں اور ان کے دائرے سے نکل کر باہر جانے کی کسی کو استطاعت نصیب نہیں ہو سکتی۔ان رسوں سے جکڑ کر اپنی اولا د کو سچے رستوں پر قائم کریں۔یہی ان کی حفاظت کا بہترین سامان ہے جو آپ کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین