خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 549 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 549

خطبات طاہر جلد 14 549 خطبہ جمعہ 28 جولائی 1995ء لحظ کے لئے بھی دعوت الی اللہ سے باز نہیں آئے۔فرمایا اِنَّ رَبَّكَ مِنْ بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ (النحل : 11) مِنْ بَعْدِهَا کا مضمون بھی بہت عجیب ہے۔فرمایا لَغَفُورٌ رَّحِیم تو ہے لیکن بعض مہاجر ایسے ہیں جو اپنی نیک صفات سے بھی ہجرت کر جاتے ہیں۔جن للمی باتوں کی وجہ سے دنیا ان کی دشمن ہوتی ہے اس کے نتیجے میں گھر چھوڑتے تو ہیں لیکن بعض بد نصیب ایسے ہیں کہ ان عادتوں سے بھی ہجرت کر جاتے ہیں۔ان کے لئے خدا کا یہ وعدہ نہیں ہے کہ وہ اللہ کو فور اور رحیم پائیں گے۔ان کے لئے وعدہ ہے کہ تکلیفوں سے ہجرت کرتے ہیں مگر اللہ کی خاطر ان کاموں سے ہجرت نہیں کرتے جن کاموں کے نتیجے میں ان کو تکلیفیں دی گئی تھیں۔پس جب بھی ایسے مہاجروں پر نظر پڑتی ہے جو پاکستان سے آکر جرمنی میں آباد ہوئے یا انگلستان میں آباد ہوئے یا دوسرے ممالک میں جابسے اور پھر بھی تبلیغ میں اسی طرح منہمک اور مصروف ہیں جس طرح پہلے مصروف تھے تو یہ آیت مجھے ان کو سلام بھیجنے پر مجبور کرتی ہے۔میرے دل کی محبت ان کے لئے اچھلتی ہے کہ اے مبارک لوگو! خدا نے تمہارا ہی ذکر قران کریم میں فرمایا ہے کہ ان نیکیوں کے نتیجے میں مصیبتیں سہیڑتے ہوئے اپنے آپ کو آگ پر بھتا ہوا دیکھنے کے باوجود اور اس کا مزہ چکھنے کے باوجود تم نکلے ہو تو پھر انہی کاموں میں مصروف ہو گئے ہو۔اب تمہارا اجر خدا پر ہے، وہ تمہیں کبھی نہیں چھوڑے گا۔یہ مبر دکھانے والے ہیں جن کا صبر خدا کے ہاں منظور ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے پیار کی نگاہیں ان پر پڑتی ہیں۔فرمایا ، ہاں اس کے بعد جب وہ دوبارہ یہی حرکت کرتے ہیں تو اللہ کو بہت پیارے لگتے ہیں۔سارے گناہ بخشے جاتے ہیں۔ایسے رحم کا مورد بنتے ہیں جو بار باران پر نازل ہوگا کیونکہ رحیم اس ذات کو کہتے ہیں جو رحم فرماتی ہے اور پھر رحم فرماتی ہے اور پھر رحم فرماتی ہے اور رحم فرماتی چلی جاتی ہے۔تو کیسا نیک انجام ہے مگر صبر کے نتیجے میں نصیب ہوا اور یہاں صبر کا معنی نیکیوں سے چمٹا رہنا ہے کیونکہ آنحضرت ﷺ نے صبر کی یہ تعریف فرمائی کہ صبر محض مصیبتوں پر ثابت قدم رہنے کا نام نہیں صبر نیکیوں سے چمٹ جانے کا نام ہے خواہ جو کچھ بھی ہو ایک نیکی جو اختیار کر لی جائے پھر اسے انسان کبھی بھی نہ چھوڑے۔پھر آل عمران کی آیت 121 ہے جس میں یہ صبر کا مضمون ایک اور رنگ میں پیش فرمایا گیا ہے۔اِنْ تَمْسَسْكُمْ حَسَنَةٌ تَسُؤْهُمْ وَإِنْ تُصِبْكُمْ سَيِّئَةٌ يَفْرَحُوْابِهَا وَإِن تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُهُمْ