خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 50
خطبات طاہر جلد 14 50 50 خطبہ جمعہ 20 جنوری 1995ء ایسے واقعات ملتے ہیں کہ بعض لوگوں کی آپس میں دوستی تھی اور جب وہ ایک موقع پر کھانے پر گئے تو بیوی کو بہت برے حال میں دیکھا تو ان صاحب نے حضرت سلمان فارسی کے متعلق روایت ہے انہوں نے پوچھا بیوی سے کہ کیا بات ہے، تمہارا خاوند ہے تم اس برے حال میں کیوں ہو۔اس نے کہا میرا خاوند جیسا ہو ویسا نہ ہوا اس کو تو میری ذات میں کوئی دلچسپی نہیں۔وہ تو خدا کا ایسا ہو چکا ہے کہ بندوں کی کوئی ہوش ہی نہیں۔پھر ایک لمبی حدیث ہے میں آپ کو سناؤں گا بعد میں۔آخر کار حضرت سلمان فارسی نے اس کو سمجھایا اور کہا کہ یوں نہیں ہوگا۔تمہیں خدا کا بھی حق دینا ہے بندے کا بھی حق دینا ہے اور اگر نہیں دو گے تو نقصان اٹھاؤ گے جب آنحضرت ﷺ کی خدمت میں یہ واقعہ پیش ہوا تو آپ نے پوری طرح اس کو صاد کیا حضرت سلمان فارسی کی اس نصیحت کو اور فرمایا بالکل ٹھیک کیا ہے۔اب ایسے بزرگ بھی ہم نے دیکھے تھے جو دین کے معاملے میں ایسے منہمک ہو چکے تھے کہ ان کو اپنے بیوی بچوں کی ہوش ہی نہیں تھی۔نتیجہ بعض دفعہ بعضوں کی بیویوں کی کمزوریاں ہوئیں، بعض ہم لوگ جانتے ہیں کہ ایسے خاندانوں سے آئی ہوئی تھیں جن میں احمدیت کا گہرا اثر نہیں تھا اور بعض لا ہوری مزاج لوگوں کے زیر تربیت تھیں یا ان کے زیر اثر تھیں تو ان کی اولا دوں کو نقصان پہنچا ہے۔لیکن بنیادی طور پر ایک کمزوری ان کی اپنی بھی ہے کہ آنحضرت ﷺ کی اس نصیحت کو پیش نظر نہیں رکھا لہ اپنے گھر سے تعلق رکھنا، اپنے گھر کے حقوق ادا کرنا یہ دین کا حصہ ہے، اس کو دین سے الگ نہیں کیا جاسکتا مگر ایسے بہت کم استثناء ہیں۔اکثر وہ لوگ ہیں جن کے بچوں نے اگر عارضی طور پر کچھ عرصہ دین سے بے رغبتی کے نمونے دکھائے بھی تو بلا استثناء پھر وہ لوٹ کر آخر دین ہی میں پہنچے اور سب کے انجام نیک ہوئے۔بعض شرارتی بھی تھے، بعض ٹوڈی بھی کہلاتے تھے کئی قسم کی حرکتیں کیا کرتے تھے، جوانی کے اثرات بھی تو ہوتے ہیں لیکن انجام کا ربہت صالح ، بہت بزرگ ، بہت خدا کے دین کی خدمت کرنے والے بننے کے بعد پھر ان کی وفات واقع ہوئی ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے ان کی وہ دعائیں قبول کیں کہ جب تک ہمیں نیک لوگوں میں شامل نہ فرما ہمیں مارنا نہیں اور یہ دعا بعض دفعہ انسان خود اپنے لئے مانگتا ہے تو پوری ہوتی ہے بعض دفعہ اس کے ماں باپ نے اس کے لئے مانگی ہوتی ہے۔تو دوسرا پہلو دعا کا ہے۔وہ دعائیں بھی ہیں جو بعض دفعہ دور جاتے ہوئے بچوں کو واپس کھینچ لاتی ہیں۔ایسے رسوں سے وہ جکڑے جاتے ہیں جو دکھائی نہیں دیتے اور قرآن کریم نے جو آسمان