خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 526 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 526

خطبات طاہر جلد 14 526 خطبہ جمعہ 21 / جولائی 1995ء اب رزق کریم کے تعلق میں یاد رکھنا چاہئے کہ یہاں رزق کی نوعیت کا ذکر نہیں ہے۔ایک معمولی رزق بھی ، بہت ہی غریبانہ رزق بھی رزق کریم بن جاتا ہے اگر اس کا مالک کریم ہو اور ایک کریمی کے جذبے کے ساتھ ، عزت افزائی کی خاطر ، مہمان کے سامنے اس طرح پیش کرے کہ تھوڑے کو بھی بہت سمجھے اور اپنی عزت افزائی سمجھے۔تو کریمی کا تعلق نعمت کی قسم سے نہیں ہے، رزق کی نوعیت سے نہیں ہے۔کریمی کا تعلق اس رجحان سے ہے جو مہمان نواز کے دل کا رجحان ہے، جو مہمان نوازی میں ڈھلتا ہے اور مہمان کو دکھائی دیتا ہے اس کو بتانا نہیں پڑتا۔وہ جانتا ہے کہ اسی میں عزت ہے۔اب اگر کسی کے پاس صرف پانی ہے تو وہ پانی ہی پیش کرے گا مگر اگر شرم ہو طبیعت میں، انکساری ہو، خجالت ہو کہ میں کچھ نہیں کرسکتا اس کا درد اس کی آنکھوں میں نمایاں ہو تو وہ پانی رزق کریم ہے اور جس مہمان کو یہ رزق کریم پیش کیا جائے گا ان جذبوں کے ساتھ ، وہ اپنی عزت سمجھے گا وہ اس کے لئے دل میں جذ بہ درد محسوس کرے گا اس کی مزید عزت اپنے دل میں پائے گا۔پس اللہ تعالیٰ نے ہر جگہ مغفرت کے ساتھ رزق کریم کو باندھا ہے۔پس آپ کی غربت آپ کے رزق کریم پیش کرنے کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی اور یہ بات کہ آپ مہمان کی سب تمناؤں اور خواہشات کو پورا نہیں کر سکتے یہ بھی رزق کریم پیش کرنے کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی کیونکہ رزق کریم آپ کی طبیعت کے کرم کے نتیجے میں بنتا ہے۔آپ معزز ہیں، آپ کے دل میں شرافت کی اعلیٰ قدریں ہیں تو جو رزق بھی آپ مہمان کو پیش کریں گے وہ لازماً رزق کریم ہو گا۔اس تعلق میں ایک اور مضمون جو اس آیت سے ابھرتا ہے جو میں نے آپ کے سامنے پڑھی ہے وہ یہ ہے وَالَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَ جَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ أَوَوُا وَنَصَرُوا أُولَيْكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا (البقرہ:219) کہ وہ لوگ جو ہجرت کر کے آئے ہیں خدا کی خاطر تکلیفیں اٹھا کے پہنچے ہیں یعنی ایمان لانے والے جنہوں نے ہجرت کی اور خدا کی خاطر جہاد کئے وہ بھی اور وہ لوگ بھی جنہوں نے ان کے لئے جگہ بنائی اور ان کی نصرت فرمائی یہ دونوں اللہ کے مہمان ہوں گے۔یعنی مہمان اور میزبان دونوں ہی اللہ کے حضور برابر اجر پانے والے ہوں گے۔پس ہمارے جلسوں میں جو لوگ آتے ہیں ان کو ایک گونہ مشابہت ان لوگوں سے ہے جو اللہ کی خاطر سفر اختیار کرتے ہیں، خواہ ہجرت دائمی نہ بھی ہو۔ہجرت کے بہت سے مضامین ہیں، بہت