خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 425
خطبات طاہر جلد 14 425 خطبہ جمعہ 16 / جون 1995ء قرآن کریم کی روشنی میں جھوٹ کی بڑی وجوہات خدا تعالیٰ حق ہے اس سے تعلق میں ہی نجات ہوگی۔(خطبہ جمعہ فرموده 16 / جون 1995ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔ثُمَّ رُدُّوا إِلَى اللهِ مَوْلَهُمُ الْحَقِّ أَلَا لَهُ الْحُكْمُ وَهُوَ أَسْرَعُ الْحَسِبِيْنَ پھر فرمایا:۔(الانعام: 63) اسماء باری تعالیٰ کے مضمون کا جو سلسلہ جاری ہے یہ بھی اس کی کڑی ہے جو آج کا خطبہ ہے لیکن اس سے پہلے میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جماعت احمد یہ سپین کی چودھویں مجلس شوری آج منعقد ہورہی ہے۔مجالس شوری سے متعلق پیچھے دو تین خطبوں میں ذکر گزر چکا ہے۔اس لئے مزید کسی نصیحت کے اضافے کی ضرورت نہیں۔باقی جو باتیں خطبے میں آئیں گی ان کو خصوصیت سے سب شر کا مجلس شوری پیش نظر رکھیں۔سپین کی جماعت چھوٹی جماعت ہے ابھی تک اور جس طرح توقع تھی کہ یہ جلد جلد پھیلیں گے ابھی ان کی طرف سے پوری نہیں ہوئی۔اگر چہ چار مربی ہیں وہاں لیکن ابھی تک جس قدر پھلوں کی ان سے توقع تھی وہ نہیں لگے۔عام طور پر یہ عذر پیش کیا جاتا ہے کہ زمین سنگلاخ ہے یا پانی کڑوا ہے، یہ بات درست نہیں ہے۔سپین کی زمین پہ پہلے بھی پھل لگ چکے ہیں اور سپین کے مسلمان