خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 385
خطبات طاہر جلد 14 385 خطبہ جمعہ 2 / جون 1995ء صفت سلام اور حمید کی شان ساری دولتیں دے کر بھی اللہ ملے تو اچھا سودا ہے (خطبہ جمعہ فرموده 2 جون 1995ء بمقام بیت النور ننسپٹ ہالینڈ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْحْنَ اللهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ پھر فرمایا:۔(24:) آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمدیہ ہالینڈ کا سولہواں جلسہ سالانہ منعقد ہو رہا ہے اور کل انشاء اللہ تعالیٰ جماعت UK کی مجلس شوری اور وہ بھی سولہویں مجلس شوری منعقد ہوگی۔امیر صاحب کی طرف سے تاکیدی پیغام ملا ہے کہ وہ چونکہ میری وہاں عدم موجودگی کو محسوس کریں گے۔اس لئے ان کے لئے کچھ دلداری کا انتظام ہونا چاہئے پس آج کے خطبہ میں جہاں جماعت احمدیہ ہالینڈ کو مخاطب ہوں وہاں مجلس شوری UK کو بھی مخاطب ہوں اور آج ہی انشاء اللہ یا کل صبح یہاں سے یہ ویڈیو کیسٹ وہاں پہنچادی جائیں گی تو انشاء اللہ تعالی اس پیغام کو ویڈو یو میں دیکھ بھی سکیں اور سن بھی سکیں گے۔اس مضمون کا جو میں آج چھیٹر نے لگا ہوں صفات باری تعالیٰ سے ہی تعلق ہے اور حقیقت یہ