خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 251 of 1060

خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 251

خطبات طاہر جلد 14 251 خطبہ جمعہ 14 اپریل 1995ء چوہدری ریاض احمد شب قدر کی شہادت کا واقعہ شاتان تذبحان کا الہام ایک اور رنگ میں پورا ہوا۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 14 / اپریل 1995ء بمقام مسجد بشارت سپین) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيْلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَا عِنْدَرَ بِهِمْ يُرْزَقُونَ فَرِحِينَ بِمَا أَنهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِمْ مِنْ خَلْفِهِمْ الَّا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَاهُم خمیر يَحْزَنُوْنَ يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللهِ وَفَضْلٍ وَأَنَّ اللهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُؤْمِنِينَ۔پھر فرمایا:۔(آل عمران : 170 تا 172 ) ان آیات کا ترجمہ یہ ہے اور یہ سورۃ آل عمران کی آیات 170 171 اور 172 ہیں جو میں نے تلاوت کی ہیں۔ان کا ترجمہ یہ ہے کہ ہرگز ان لوگوں کو جو خدا کی راہ میں قتل ہوئے مردے نہ کہو بل احیا بلکہ وہ زندہ ہیں عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ اپنے رب کے حضور رزق دیئے جا رہے ہیں فَرِحِيْنَ بِمَا الهُمُ اللهُ مِن فَضْلِیم وہ اس سے بہت خوش ہیں جو اللہ نے ان پر فضل فرمایا ہے یا جو انہیں اپنے فضل سے عطا فرمایا ہے وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا اور آسمان سے ان لوگوں کے متعلق بھی خوشخبریاں حاصل کر رہے ہیں، خوشخبریاں پا رہے ہیں جوان