خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 233
خطبات طاہر جلد 14 233 خطبہ جمعہ 7 اپریل 1995ء رحمانیت کے تعلق سے حضرت محمد رحمة للعالمین ہیں میں آپ کو ہولی بنانا چاہتا ہوں جوبنانے کیلئے رحمۃ للعالمین تشریف لائے ( خطبه جمعه فرموده 7 اپریل 1995ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءِ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا وَذَرُوا الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي أَسْمَابِهِ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (الاعراف:181) پھر فرمایا:۔تمام حسین نام اللہ ہی کے ہیں۔فَادْعُوهُ بِهَا پس اللہ کو انہی ناموں سے پکارو۔وَذَرُوا الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي اَسْمَا بِه ان لوگوں سے علیحدگی اختیار کر دیا ان کو اپنے حال پر چھوڑ دو يُلْحِدُونَ فِي اَسْمَا بِہ جو اس کے ناموں میں الحاد سے کام لیتے ہیں۔سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ انہیں جو کام کرتے ہیں ان کا بدلہ دیا جائے گا یا وہ بدلہ دیے جائیں گے ان کاموں کا جو وہ کرتے ہیں۔اس آیت کا تعلق اسی مضمون سے ہے جو میں گزشتہ چند خطبوں سے بیان کر رہا ہوں بلکہ عید کے دن غالباً اس کا آغاز ہوا تھا اس کے بعد بیچ میں دو خطبات آئے ہیں اور یہ تیسرا ہے۔پہلے اس سے کہ میں یہ مضمون شروع کروں آج ایک نئے ملک میں ایک نئی مسجد کے افتتاح کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔یہ پاپوانیوگنی کی مسجد ہے اور اس کا نام ” بیت الکریم رکھا گیا ہے۔