خطبات طاہر (جلد 14۔ 1995ء) — Page 114
خطبات طاہر جلد 14 114 خطبہ جمعہ 17 فروری 1995ء ہمیں انسانی زندگی میں ایسے لوگ دکھائی دیتے ہیں، منکسر ہیں، بے علم میں ذہنی صلاحیتیں بھی زیادہ نہیں مگر تقویٰ شعار لوگ ہیں۔عاجزی پائی جاتی ہے، جو کچھ کہا جاتا ہے اسے سنبھال لیتے ہیں، وہ خود اگر فائدہ نہ اٹھا ئیں تو کثرت کے ساتھ بنی نوع انسان کے لئے فائدہ کا موجب بنتے ہیں۔مگر فر مایا ایک وہ بد نصیب زمین ہے جو سنگلاخ ہے نہ قبول کر کے خود فائدہ اٹھاسکتی ہے نہ کسی اور کے لئے وہ پانی رکھتی ہے۔آج پانی برسا کل خشک ہو گئی اور کوئی نشان بھی پھر تری کا اس میں دکھائی نہیں دیتا۔تو فرمایا میں تو مبعوث ہوا ہوں کل عالم کے لئے مگر تین قسم کے لوگ ہیں جن سے مجھے واسطہ پڑتا ہے اور بہترین وہی ہیں جو فرمایا مومن ہیں، جو سچے مومن ہیں میرے مخلص غلام ہیں وہ خود بھی بہت فائدہ اٹھاتے ہیں اور بنی نوع انسان کے لئے بھی ان سے بکثرت فائدے وابستہ رہتے ہیں۔علم کے مضمون میں یہ حدیث بہت ہی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ فضلیت اس شخص کی بیان ہو رہی ہے۔حضرت امام بخاری نے باب یہ باندھا ہے فضل من علم و تعلم اس شخص کا فضل جو خود بھی سیکھتا ہے اور دوسروں کو بھی سکھاتا ہے۔وہ اس مثال کی طرح ہے جو رسول اکرم ﷺ نے دی ہے۔تو حضرت امام بخاری بہت ہی زیرک تھے اور احادیث کی تفسیر بھی ساتھ ساتھ ایک دولفظوں میں بیان فرما دیتے تھے۔بعض لوگ بڑی بڑی تقریر میں ان حدیثوں پر کرتے ہیں بعد میں لکھتے بھی ہیں مگر حضرت امام بخاری کے دو کھلے اس حدیث کی روح تک پہنچتے ہیں اور اس کو اجا گر کر کے دنیا کے سامنے پیش کر دیتے ہیں۔گویا خودان کی مثال بھی اسی زرخیز سرزمین کی سی تھی جو پانی کو قبول کرتی ہے پھر اسے جذب کر کے اس کی روح تک پہنچتی ہے۔اس کو بنی نوع انسان کے فوائد کے لئے ان کے سامنے ایسی صورت میں پیش کرتی ہے کہ وہ سمجھ سکتے ہیں اور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ جو ٹیلی ویژن کا نظام ہے اس سلسلے میں میں آپ سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ میرے ذہن میں جو نقشہ ہے وہ ایک عالمی اوپن یو نیورسٹی کا نقشہ ہے اور وہ تمام علوم جو بنی نوع انسان کے فائدے کے علوم ہیں، میں چاہتا ہوں کہ حضرت اقدس محمد مصطفی عملے کی غلامی میں اس اعلیٰ مقصد کی خاطر جس کے لئے آپ ﷺ کو مبعوث فرمایا گیا۔آپ کے علوم کا سورج تمام دنیا میں روشن ہوا اور تمام دنیا پر چھکے اور آپ کا پانی جو بکثرت برسا ہے وہ نہ ختم ہونے والا پانی ہے وہ ہماری حقیر اور ادنی نظر آنے والی جماعت کے ذریعے جس کو خدا نے فضیلت بخشی ہے، حقیر تو دکھائی دیتے ہیں دنیا کو مگر اللہ نے ان