خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 985
خطبات طاہر جلد 13 985 خطبہ جمعہ فرمودہ 23 دسمبر 1994ء یہی پروگرام لگائیں گے۔اس لیے جو میں نے ذکر کیا تھا اس لئے کہ کہیں شاذ کے طور پر ایک آدھ خط یہ بھی مل جاتا ہے اور میں نے سوچا کہ بہت سارے اور بھی ہوں گے جو لکھنے میں شرم محسوس کرتے ہوں تو ان کی آواز کو میں سب تک پہنچا دوں اور ان کو مطمئن کرنے کی بھی کوشش کروں۔اللہ کرے کہ ہمارے پروگرام دن بدن بہتر ہوتے چلے جائیں اور نیا سال پچھلے سال سے بہت بہتر طلوع ہو اور بہت بہتر حالت میں غروب ہو اور اس کی تکلیفیں بھی تھوڑی اور عارضی ہوں اور اس سال کی برکتیں بھی ہمیشہ رہنے والی دائمی ہوں۔آمین۔ماریشس میں بھی اب اجازت مل گئی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ماریشس سے شمس تیجو صاحب کا فون آیا تھا کہ اس وقت پارلیمنٹ بیٹھی ہوئی ہے اور غور ہورہا ہے کہ ڈش انٹینا کی اجازت دیتی ہے کہ نہیں اور دعا کریں اور پھر میں آپ کو دوبارہ فون کروں گا۔یعنی میں تو نہیں سن سکا۔جس نے میرے لئے سنا انہوں نے پیغام دیا ہے اور الحمد للہ کہ چند گھنٹوں کے بعد فون آگیا کہ اللہ کے فضل کے ساتھ ڈش انٹینا کی اجازت ہوگئی ہے اور جو مفید با برکت پروگرام ماریشس سے شروع ہوا تھا۔اب اہل ماریشس اس سے محروم نہیں رہے۔