خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 925 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 925

خطبات طاہر جلد 13 925 خطبہ جمعہ فرمودہ 2 / دسمبر 1994ء بڑھاتے بلکہ صابر وشاکر اور کم پر قانع رہنے والے تھے۔(اسد الغابہ حدیقۃ الصالحین: 37) یہ وہ تصویر ہے جسے ہمیں اپنی زندگیوں میں دوام بخشتا ہے۔ان سب باتوں میں ویسے نہ سہی کچھ نہ کچھ تو ایک، دو، چار قدم ان سمتوں میں آگے بڑھائیں۔اگر ہم اس کی تھوڑی سی بھی نقل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے تو یہ حسن اتنا قوی ہے، اتنا طاقتور ہے کہ اس کی تھوڑی سے جھلک بھی دنیا کو مغلوب کرنے کے لیے کافی ہے۔پس آج جبکہ دعوت الی اللہ کا دور ہے جب خدا کے فضل سے آسمان سے ایسے سامان اتر رہے ہیں، ایسی ہوائیں چل رہی ہیں کہ تھوڑے کئے پر بھی بے شمار پھل ملنے لگے ہیں۔یوں معلوم ہوتا ہے پھل خدا نے پہلے سے لگا رکھے تھے ہم درختوں کو ہلانا بھی نہیں جانتے تھے۔اب ہلاتے ہیں تو پھل گرتے ہیں۔پس ایسی صورت میں یہ پھل ان پاک جھولیوں میں گرنے چاہئیں جن کے وہ لائق ہوں۔وہ ان کی حفاظت کر سکیں ، ان کی خوبیوں کو دوام بخش سکیں۔ایسے پھل نہ ہوں کہ جو آئیں اور ہماری غفلتوں سے ضائع ہو جائیں۔پس ہمیں اپنے آپ کو تیار کرنا ہے، محنت کرنی ہے، ان ہواؤں کے رخ پر چلنا ہے جو آسمان کے حکم سے چلی ہیں۔اللہ ہمیں اسکی تو فیق عطا فرمائے اور اس غلبہ اسلام میں آپ کا حسن خلق ہے جو سب سے بڑا کردار ادا کرے گا۔کوئی دلیل، کوئی علم اس کے مقابل پر کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔محمد رسول اللہ اللہ کے خلق لے کر چلیں تو فتح آپ کے قدم چومے گی۔قلعے آپ کے لئے دروازے کھول دیں گے، تمام دنیا کی فتح کا راز حسن محمد مصطفی ہے ہے۔یہ وہ کنجی ہے جس سے ہر تالا کھل جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین