خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 915
خطبات طاہر جلد 13 915 خطبہ جمعہ فرمودہ 2 /دسمبر 1994ء تیار رکھا ہوا تھا۔تو یہ ایسا گناہ ہے جس میں بہت سی قباحتیں ، بہت سی مکروہ باتیں داخل ہیں اور صاف پتا چل جاتا ہے کہ انسان جو اس گناہ میں ملوث ہے وہ بھی جانتا ہے کہ یہ صرف پھول نہیں ہیں اس میں کانٹے بھی ہیں لیکن جس کو پھول سمجھا جا رہا ہے وہ اصل میں کانٹے ہیں اور کانٹے وہ ضمیر کے کچوکے ہیں جو دراصل اسے پھول بنانے کی خاطر عطا کئے گئے ہیں تو سارا نظام ہی بگڑ گیا ہے اچھی چیز کو برا دیکھ رہے ہیں اور بری چیز کو اچھا دیکھ رہے ہیں اور بے ہودہ حرکت ہے بالکل بہت معاشرے میں اس سے نقصان پہنچتا ہے اور اگر یہ ساری باتیں نہ بھی ہوں تو صرف یہ ایک حدیث امت محمدیہ کو غیبت سے باز رکھنے کے لئے کافی ہے۔وہ جو قرآن کریم نے فرمایا تھا کہ مردہ بھائی کا گوشت کھاؤ گے اسی کی تائید میں ، اسی کی تشریح میں یہ حدیث ہے کہ خدا کے نزدیک تمہارا یہ کرنا واقعہ ایسا مکروہ ہے جیسے مردہ بھائی کا گوشت کھایا جاتا ہے اور اپنے کا کھایا جاتا ہے تو قیامت کے دن مرنے کے بعد تم اپنا گوشت نوچو گے تا کہ تمہیں پتا لگے کہ یہ مزے تھے جو تم لوٹا کرتے تھے۔وہ ظاہری گوشت تو نہیں ہو گا مگر روحانی معنے جو بھی ہیں ، جس قسم کا بھی بدن ہوگا، اسکے ساتھ انسان سلوک وہی کرے گا جو اس میں بیان ہوا ہے۔حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: چغل خور جنت میں نہیں جاسکے گالا یدخل الجنة نمام (مسلم کتاب الایمان حدیث : 151 ) کہ جو چغل خور ہے اس کے لئے جنت کے رستے بند ہو گئے ہیں۔اب یہ کیسی جنت ہے جو ہم یہاں چغل خوری کے ذریعہ اپنے لئے بنا لیتے ہیں۔جس پر آئندہ مرنے کے بعد کی جنت حرام ہو جاتی ہے۔اتنی معمولی بات نہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں کہ چھوٹی سی برائی ہے کوئی بات نہیں۔بعض دفعہ میرے سامنے بھی بعض عورتیں ایسی بات شروع کرتی ہیں تو میں ان کو سمجھاتا ہوں تو ان کی سمجھ میں نہیں آتی۔وہ ہلکا سا کہتی ہیں۔نہیں جی فلاں سے یہ بات یوں ہو گئی تھی فلاں نے یہ کر دی ہے ہم تو یونہی بات کر رہے ہیں۔وہ یونہی بات جو ہے وہ بہت بڑی بات ہے، بہت بری بات ہے۔ایسی ہے جو تمہاری عاقبت کو تباہ کر سکتی ہے۔آنحضرت ﷺ نے ایک موقع پر فرمایا کہ دو چھوٹے چھوٹے لوتھڑے ہی تو ہیں انہیں سے جنت بھی بن جاتی ہے اور جہنم بھی بن جاتی ہے۔زبان کی ایک لغزش سے انسان جنت سے جہنم میں جا پڑتا ہے اور ایک موقع پر زبان سنبھل جائے تو وہی اس کی جہنم کو جنت بھی بنا سکتی ہے۔تو بات