خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 854 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 854

خطبات طاہر جلد 13 854 خطبہ جمعہ فرمودہ 11 /نومبر 1994ء حالات کا جائزہ لے کر فرمایا کہ نہیں اتنا نہیں تھوڑا کرو۔بے اختیار اس کی چھینیں نکل گئیں، یا امیر المؤمنین مجھے محروم نہ کریں، میرے دل کی گہری تمنا ہے، مجھے اس لذت سے محروم نہ کریں، خدا کے لئے قبول کر لیں۔حضرت مصلح موعودؓ کے لئے کوئی چارہ نہیں تھا، مگر اس کو قبول کیا۔وہ نظارے اب بھی میرے ذہن میں تازہ ہوتے ہیں جب میں اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہوں یہی چھوٹا سا دفتر جس میں بیٹھتا ہوں بار ہا اس میں یہی واقعات دہرائے گئے ہیں۔تو احمدیت ان باتوں سے زندہ ہے۔لِيُنْفِقُ ذُوْسَعَةٍ مِنْ سَعَتِم اور فَلْيُنْفِقْ مِمَّا الله الله اس کے عجیب حیرت انگیز نظارے روز مرہ احمدیت کی دنیا میں ظاہر ہورہے ہیں ان آنے والوں کو محروم نہ رکھیں جو چسکا خدا کی راہ میں خرچ کرنے کا ہے وہ کسی اور راہ میں خرچ کرنے کا چسکا نہیں ہے اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ تعداد کی طرف، یعنی قربانی کرنے والوں کی تعداد کی طرف خصوصیت سے توجہ دی جائے گی۔(میں نے کہا تھا مجھے اعداد و شمار دوبارہ دیں لیکن وہ غالبا بھول گئے ہیں یا دوسری چیزیں رکھ دی ہیں وہ رہ گیا ہے دیکھتا ہوں اگر ہوں تو میں بتا دوں گا آپ کو، ہاں تعداد مجاہدین کا یہاں ذکر ہے ) تعداد مجاہدین کے لحاظ سے اس وقت جو صورت حال ہے موازنہ پیش کرتا ہوں۔93-1992 ء میں عالمگیر مجاہدین جنہوں نے تحریک جدید میں حصہ لیا تھا ایک لاکھ انہتر ہزار دو سو انسٹھ تھے۔1993-94ء میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ تعداد بڑھ کر ایک لاکھ تر اسی ہزار پانچ سوچھتیں ہوگئی۔مگر جہاں ایک ایک سال میں چار چار لاکھ سے زائد بیعتیں ہو رہی ہوں وہاں جو نیا میدان کھلا ہے اس کی طرف توجہ نہ کرنا ایک نہایت ہی ظالمانہ غفلت ہوگی۔اس لئے جہاں جہاں تبلیغ ہورہی ہے اور اللہ کے فضل سے ہر جگہ اب شروع ہو چکی ہے وہاں اگر نو مبائعین کو ہی داخل کر دیں تو دیکھتے دیکھتے ایک ملین تک یہ تعداد پہنچ سکتی ہے۔خواہ رقم میں نمایاں اضافہ نہ بھی ہو کوئی فرق نہیں پڑتا۔اخلاص سے دیا ہوا ایک پیسہ اپنی ذات میں بڑھنے کی طاقت رکھتا ہے کسی اور کو اس کی فکر کی ضرورت نہیں ہے۔آج جو دیں گے کل ان کے اموال بھی بڑھیں گے اور خدا کی راہ میں جو پیش کریں گے ان کی بھی تعداد مقدار بڑھتی چلی جائے گی۔پس یہ ایک ضروری نصیحت تھی جو گزشتہ مرتبہ بیان کرنے سے رہ گئی تھی اس کو امید ہے آپ سب پیش نظر رکھیں گے۔اب میں بعض احادیث کے حوالے سے جماعت کو چند نصیحتیں کرنی چاہتا ہوں لیکن ایک اور