خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 756 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 756

خطبات طاہر جلد 13 756 خطبه جمعه فرموده 7 / اکتوبر 1994ء ساتھ حسن واحسان کے سلوک پر منتج ہو جائیں گے۔ایک اور حدیث ہے بخاری سے لی گئی ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تین شخص ایسے ہیں جن سے قیامت کے دن میں سخت باز پرس کروں گا۔ایک وہ جس نے میرے نام پر کسی کو امان دی اور پھر دھوکہ بازی اور غداری کی۔ایسی مثالیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں تو کوئی نہیں ملتیں میرے علم میں کبھی ایسی بات نہیں آئی کہ جماعت میں کسی نے خدا کے نام پر کسی کو پناہ دی ہو اور پھر اس سے دھوکہ بازی کی ہو لیکن جو جماعت کے دشمن مولوی ہیں ان میں بارہا ایسی مثالیں نظر آتی ہیں۔ابھی دو تین دن پہلے بنگلہ دیش سے ایک فیکس ملی کہ ایک علاقے کے مولوی نے وہاں کے نواحمد یوں کو خدا کے نام پر وعدہ کر کے بلایا کہ آؤ ہم گفتگو کرتے ہیں تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا اور بڑے اچھے پاکیزہ ماحول میں گفتگو ہو گی مگر خدا کے نام کی پناہ دے کر پھر غنڈوں سے حملہ کروایا اور کئی تقریبا جان کنی کی حالت میں جا پہنچے۔تو یہ وہ مضمون ہے جس کو آنحضرت ﷺ نے بیان فرماتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تین شخص ایسے ہیں جن سے میں قیامت کے روز سخت باز پرس کروں گا ان میں سے ایک وہ ہے جو میرے نام کی پناہ دے کر پھر دھو کہ کرے اور کسی کو یہ یقین دلا کر کہ اللہ کی امان میں آچکے ہو تمہیں کوئی خطرہ نہیں پھر اسے اپنے شرکا نشانہ بنائے اس کو میں کبھی معاف نہیں کروں گا اور اس سے سختی کا سلوک کروں گا۔پھر فرمایا دوسرا آدمی وہ ہے جس نے کسی آزاد کو پکڑ کر دھوکہ بازی اور غداری کی اور اپنے فائدے کے لئے آگے بیچ دیا، اس کی قیمت کھا گیا۔اس سے پتا چلتا ہے کہ اسلام میں غلامی کا کوئی تصور نہیں ہے۔وہ غلامی کا تصور جس کا ذکر قرآن کریم میں ملتا ہے وہ خاص جنگ کی حالتوں کے نتیجے میں جنگی قیدیوں کو غلام کہا جاتا ہے اور تمام تر مضمون ان کے گرد گھوم رہا ہے لیکن کہیں اشارہ بھی اس بات کی اجازت نہیں کہ کوئی انسان کسی دوسرے آزاد انسان کو پکڑ کر اپنا غلام بنالے اور یہ عجیب بات ہے کہ وہ قو میں جو اسلام کے غلامی کے تصور پر طعنہ زن ہیں اور دنیا کو کہتی ہیں کہ اسلام نے غلامی کی تعلیم دی انہوں نے ایسی غلامی کی بنیادیں ڈالی ہیں اور اس قدر سنگین غلام بنانے کے جرائم ادا کئے ہیں کہ ساری دنیا کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔یہ امریکہ جو کثرت کے ساتھ ایفر وامیریکن سے بھرا ہوا ہے، یہ اس بات پر گواہ ہے کہ افریقہ