خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 670 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 670

خطبات طاہر جلد 13 670 خطبہ جمعہ فرمودہ 2 رستمبر 1994ء پیغام نہیں دینا یہ ایسی ہی بات ہے جیسے سودے پر سودا کر رہے ہو۔وہاں دوسری طرف ان کے لئے بھی اس میں نصیحت ہے جس کو بچیوں کے پیغام ملتے ہیں کہ پیغام کے انتظار میں نہ بیٹھیں کیونکہ اگر پیغام کے انتظار میں بیٹھے ہیں تو رسول اللہ ﷺ کو جھلا کر بیٹھ رہے ہیں۔آپ نے تو فرمایا ہے سودے پر سودا ہونا ہی نہیں تو تم کس بات کا پھر انتظار کر رہے ہو اس لئے انتظار کرنا ہی اس نصیحت کی خلاف ورزی ہے یا یہ کہیں کہ ہمیں کچھ وقت لگے گا سوچنے میں آپ انتظار کر سکتے ہیں تو کریں۔یا یہ کہیں کہ ہمیں چونکہ زیادہ وقت چاہئے اس لئے آپ آزاد ہیں درمیان کی کوئی صورت نہیں ہونی چاہئے۔اگر اس نصیحت کو ہم روز مرہ کے معاشرے میں رائج کر دیں تو ہماری اقتصادیات بھی بہتر ہو جائیں گی اور ہمارے سوشل تعلقات اور معاملات بھی خدا کے فضل سے بہتر ہو جائیں گے۔ایک آخری بات میں اس موقع پر کہنا چاہتا ہوں یہ مضمون تو لمبا ہے اور بھی خطبوں میں چلے گا کہ ایک ایسی بات جس کو میں آج اس نئے مرکز میں جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمایا ہے بطور اعلان کے کرنا چاہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ جماعت کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہماری آئندہ ضرورتوں کو پورا کرنے کے خیال میں از خود ہی ہمیں بڑی بڑی جگہیں مہیا کرتا چلا جا رہا ہے اور ایک جگہ کے تنگ ہونے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے تو اللہ اور جگہ عطا فرما دیتا ہے۔آپ کے ساتھ بھی اللہ تعالیٰ کا یہی سلوک ہے۔پس ان جگہوں کو جو آپ کو عطا ہو رہی ہیں خیر و برکت سے بھریں۔اگر خیر و برکت سے بھریں گے تو اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں وعدہ فرماتا ہے کہ بَلْدَةٌ طَيِّبَةً وَرَبُّ غَفُورٌ کہ اچھا شہر پاک شہر جہاں اچھے شہری لوگ رہتے ہیں یا ایسی بستی جہاں اچھے اچھے لوگ ہیں اس کو بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ کہا جاتا ہے۔وَرَبُّ غَفُورٌ اور اللہ بخشش کرنے والا ہے۔بڑی برکتیں پڑتی ہیں ایسی جگہ میں جہاں اچھے لوگ اس بستی کو طیب بنا دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے پھر میری مغفرت کا سلوک ان سے جاری رہتا ہے جو کمزوریاں ہیں ان پر بھی پردے پڑ جاتے ہیں ان کی خوبیاں بڑھتی رہتی ہیں۔بہت ہی پیارا نقشہ ہے۔پس ہر اس جگہ کو جو خدا تعالیٰ مزید وسعتیں دیتے ہوئے آپ کو عطا کرتا ہے اسے بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ میں تبدیل کریں اور اپنی پاکیزگیوں سے اس جگہ کو اچھا بنادیں۔یہ تو خوش خبری کا اعلان ہے۔ایک اور انذار بھی ہے چونکہ خوش خبری کے ساتھ انذار لگا ہوا ہے میں نے بار بار یہ جماعت کو نصیحت کی ہے کہ اپنے سودوں میں آنحضرت ﷺ کی اس نصیحت کو پیش نظر رکھیں کہ جو بھی حرام کا