خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 411 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 411

خطبات طاہر جلد 13 411 خطبہ جمعہ فرمود و 3 / جون 1994 ء اکٹھا کرتا ہے اور وہ محمد رسول اللہ کا ہاتھ ہے اور اس ہاتھ پر اکٹھا کرتا ہے۔جس کا محمد رسول اللہ سے تعلق ہے اور واسطہ ہے اور اٹوٹ تعلق ہے، جو ٹوٹ نہیں سکتا، تو یہ وہ جمیعت ہے، جس کی طرف قرآن کریم کی یہ آیت بلا رہی ہے۔وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا اللہ کی رسی کو مضبوطی سے مگر جمیعت کے ساتھ تھام لو۔میں اس مضمون کو بیان کر رہا ہوں کہ یہ بات تو سن لی مگر کیسے ہوگا، کس طرح یہ رسی تھا می جائے گی اس کی تفصیل بیان کر رہا ہوں کہ حضرت اقدس محمد مصطفی علیہ سے رابطے بڑھا ئیں ایک رابطہ کافی نہیں ہے۔ایک رابطہ ایمان سے پیدا ہوتا ہے اور اس ایمان کے رابطے کے بعد پھر نئے رابطوں کے تقاضے شروع ہو جاتے ہیں۔آنحضرت کے سب سچ بولنے والوں سے زیادہ سچے تھے اگر آپ اس بچے وجود سے محبت رکھتے ہیں لیکن سچ سے نفرت کرتے ہیں تو آپ جھوٹے ہیں۔ناممکن ہے کہ آنحضرت یہ جھوٹوں کے گروہ میں رہ کر سکینت پائیں اور اطمینان حاصل کریں۔ایسے لوگوں کو خدا توفیق نہیں دیتا کہ آنحضور ﷺ کی معیت میں ہوں یا معیت میں شمار ہوں۔پس معیت کا جہاں تک تعلق ہے وہ زمانے سے بلند تر ہے اس کا کسی زمانہ سے تعلق نہیں ہے۔ہر زمانے میں لوگ آنحضرت ﷺ کی معیت حاصل کر سکتے ہیں اگر آنحضور ﷺ کے اخلاق کو اپنا ئیں۔اور اگر دیکھتے ہیں کہ حضور اکرم چھوٹوں پر شفقت فرمانے والے بڑوں کا بلکہ چھوٹوں کا بھی ادب کرنے والے ہر معاملے میں ایثار دکھانے والے تھے اور بے انتہا منکسر المزاج تھے یہ تمام صفات جاننے کے باوجود کہ حضرت اقدس محمد مصطفی حملے کی شخصیت کی زینت تھی پھر کوئی ان صفات سے دور رہتا ہے تو اس کو و ہم ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ اللہ کے قریب رہتا ہے محض محمد رسول اللہ کا نعرہ لگا دینا آنحضور کے قریب نہیں کر سکتا، محض اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرنا اللہ کے قریب نہیں کر سکتا۔صفات الہی جب بندوں میں جلوہ گر ہوتی ہیں، تو پھر وہ اپنے خدا کے قریب ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ صفات الہی حضرت اقدس محمد مصطفی ملی ہے میں جلوہ گر ہوئیں۔پس ان صفات سے پیار کریں، فرضی عشق نہیں کہ ہاں یہ اچھی صفات ہیں بلکہ اس حد تک پیار کریں کہ آپ ان کو اپنائے بغیر چین نہ پائیں۔اس طرح آپ کے تعلق حضرت اقدس محمد مصطفی علی سے بڑھنے لگیں گے اور جو رسول اکرم ﷺ کی صفات اپنا کر آپ سے تعلق جوڑتا ہے وہ اپنے بھائی سے الگ ہو ہی نہیں سکتا