خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 289 of 1080

خطبات طاہر (جلد 13۔ 1994ء) — Page 289

خطبات طاہر جلد 13 289 نے کہنی تھی جو بھول گیا تھا اس لئے میں نے خطبے کے بعد اسے شامل کر دیا ہے۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔خطبہ جمعہ فرمودہ 22 اپریل 1994ء صلى الله حضرت محمد رسول اللہ ﷺ ہی سب سے بڑے محسن ہیں۔مسلمان وہ ہے جو نیکیوں کی طرف دوڑے اور جس سے شرنہ پہنچے۔( خطبه جمعه فرموده 22 / اپریل 1994 ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی۔اِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ اِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ® (الحجرات: 11) پھر فرمایا:۔اس آیت پر اور اس سے تعلق رکھنے والے مضمون پر گفتگو سے پہلے میں چند جماعتی جلسوں اور اجتماعات کا اعلان کرنا چاہتا ہوں تا کہ آپ سب ان کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں اور وہ اپنا ذ کرسن کے خوش ہوں اور نیکی کی مزید تحریک دلوں میں پیدا ہو۔جماعت احمدیہ غانا کا جلسہ سالانہ کل 21 راپریل سے شروع ہو چکا ہے اور تین دن تک جاری رہے گا۔ہفتہ کو اختتام پذیر ہو گا۔جماعت احمدیہ غانا کا اللہ تعالی کے فضل سے اپنے ملک پر بہت گہرا اثر ہے اور دنیا کے تمام ممالک میں اس لحاظ سے غانا کو ایک خاص مقام حاصل ہے اگر چہ کثرت کے لحاظ سے اور بھی بہت سے ممالک ہیں جن میں بکثرت احمدیت ہے مگر جماعت کی نیک نامی کا نمایاں طور