خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 928
خطبات طاہر جلد ۱۲ 928 خطبه جمعه ۳ / دسمبر ۱۹۹۳ء اسلامی معاشرہ بعض اقدار کے ساتھ وابستہ ہے۔ان اقدار کی حفاظت تم نہیں کر سکتے تو ہم غلامانِ محمد مصطفی سے ہم یہ کر کے دکھائیں گے اور بتائیں گے کہ کس طرح ان اقدار کی حفاظت کی جاتی ہے۔پس مشورہ تو یہی ہے کہ اس طریق کو وہاں بھی اختیار کریں۔یہاں یہ ہوتا ہے کہ اگر مردکھانا لے کر آتے ہیں تو بیچ یعنی عورتوں کے کھانے کے بڑے وسیع حال اور مردوں کے آنے کے جگہ کے درمیان ایک چھوٹا سا کمرہ بعض دفعہ قناتوں کی صورت میں بعض دفعہ ویسے ہی کمرہ اس غرض کے لئے وقف کیا جاتا ہے کہ جب مرد آئیں کھانا لے کر تو وہاں عورتیں نہ ہوں۔وہ کھانے کا برتن ضرورت کی چیزیں ساری میزوں پر لگا دیں۔وہ رخصت ہو جائیں اور عورتیں آئیں اور سنبھالیں اور اپنی بہنوں کی خدمت خود کریں۔جو میری بچی کی شادی ہوئی تھی اس میں چونکہ مہمان زیادہ تھے اس لئے ہم نے یہی طریق اختیار کیا تھا اور کوئی دقت نہیں ہوئی اور میرے گھر کی بچیاں بھی اس خدمت میں شامل تھیں۔وہ لطف اٹھا رہی تھیں بلکہ انہوں نے بعد میں کہا کہ ہمارے خاندان کی جتنی بچیاں وہاں موجود تھیں کہ جو مزہ خدمت والی دعوت میں آیا ہے ویسا پہلے کبھی نہیں آیا۔تو کوئی حرج نہیں ہے ناممکن باتیں نہیں ہیں۔لیکن بہر حال اگر کوئی دوسرا طریق بھی اختیار کرتا ہے تو ایک آخری احتیاط ضرور کرنی چاہئے کہ جب بیروں کو اندر بلانا ہو تو پہلے اعلان کیا جائے۔یہاں جب دعا کے لئے مجھے خواتین شادی کے موقع پر دعوت دیتی ہیں کہ کھڑے کھڑے یہاں خواتین میں بھی آکر دعا کر وا جائیں۔بچی کو دیکھ لیں تو میرے ساتھ ان کے بچی کے اور بچے کے دونوں کے رشتہ دار بھی بعض دفعہ اندر داخل ہوتے ہیں۔وہ نہ بھی ہوں تب بھی تاکیڈا میں جانے سے پہلے منتظمین منتظمات سے کہتا ہوں کہ پہلے اعلان کروائیں کئی قسم کی خواتین ہیں احمدی بھی ہیں غیر احمدی بھی ہیں۔بعض پر دے میں زیادہ پکی ہیں۔بعضوں کے پردوں کے معیار ذرا مختلف ہیں اور ویسے بھی کھانے میں بیٹھے ہوئے انسان اگر کسی سے پردہ نہ بھی کرے تب بھی دوپٹے سر کے ہوئے ہوتے ہیں ایسی حالت میں خواتین بیٹھی ہوتی ہیں کہ مناسب نہیں کہ مردان کو ایسی حالت میں دیکھیں وہ اعلان کروائیں تو جب اعلان ہو جاتا ہے اور کچھ وقفہ ملتا ہے کہ جن عورتوں نے اپنے آپ کو سنبھالنا ہے درست کرنا ہے کر لیں تو پھر ہم اندر جایا کرتے ہیں تو اس طرح بیروں کو اندر داخل کرنے سے پہلے اعلان کہ وہ خواتین جو پردہ کرنا چاہتی ہیں یا اپنے آپ کو ویسے سنبھالنا چاہتی ہیں وہ کر لیں تا کہ بیرے آ کر کھانا رکھ کر واپس چلے جائیں گے یا کسی کام کی غرض