خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 910 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 910

خطبات طاہر جلد ۱۲ 910 خطبه جمعه ۲۶ نومبر ۱۹۹۳ء ان کے آگے اور بہت سے سلسلے ہیں۔ایک چشتیہ نظامیہ ہے جس کو ہندوستان میں بہت شہرت ہوئی اور دہلی میں حضرت خواجہ حسن نظامی کا جو سلسلہ ہے اس کا تعلق اسی چشتیہ نظامیہ سے ہے۔خواجہ حسن نظامی کے الفاظ میں یہ سنئے۔وہ لکھتے ہیں اول بارہ روز خلوت میں بیٹھنا چاہئے۔یعنی انہوں نے ذکر کے کیا طریق اختیار کئے۔اول بارہ روز خلوت میں بیٹھنا چاہئے کہاں؟ قرآن وحدیث سے یہ بارہ روز کی خلوت ملتی ہے۔ہمیں یہ تو پتا ہے کہ ہر سال ایک مہینے کے دس دن کے لئے مسجد میں اعتکاف کرنا چاہئے۔یہ وہ ذکر کا طریق ہے جو ہم نے حضرت اقدس محمد رسول اللہ اللہ سے سیکھا اور جس کا قرآن میں ذکر ہے اور قرآن پر مبنی ذکر ہے مگر اب نئی نئی ایجادیں سنئے۔کہتے ہیں ”اول بارہ روز خلوت میں بیٹھنا چاہئے ہر روز تمیں مرتبہ دعا حزب البحر پڑھنی چاہئے۔شروع کرنے سے پہلے ایک دائرہ کھینچا جائے جس میں داخل ہونے کا ایسا راستہ رکھیں کہ داخل ہوتے وقت عامل کا رخ قبلے کی جانب ہو۔اب صاف پتا چلتا ہے کہ ہندوستان کے اندر جو جنتر منتر کے طریق رائج تھے، جو جادو کے طریق رائج تھے ان سے متاثر ہو کر ان صوفیوں نے اس قسم کی لغو چیزیں ایجاد کر لیں جن کا نہ قرآن سے تعلق، نہ سنت سے تعلق ، نہ عقل ان کو تسلیم کر سکتی ہے۔”جب داخل ہو جاؤ تو لکیر کھینچ کر داخلی دروازہ بند کر لو تو گویا کہ اب شیطان وہاں داخل نہیں ہو سکے گا۔پھر کہتے ہیں کہ ”جب عمل پڑھ چکو تو فولاد کی چھری یا چاقو سے دائرہ کا منہ کاٹ کر اپنے باہر نکنے کا رستہ بناؤ۔یعنی ذکر وکر سے فارغ ہونے کے بعد جو لکیر کھینچی ہے اس کا چاقو سے فولاد کا چا تو بہتر رہے گا) کاٹا جائے اور باہر نکلنے کا رستہ بنایا جائے۔ورنہ ریشمی ڈورے کا دائرہ بنا لیا جائے اور دائرہ بناتے وقت آیت الکرسی پڑھی جائے اور دوران عمل میں غذا جو کی روٹی ہونی چاہئے اور صاحب الحزب حضرت ابوالحسن کی روح سے پہلے اپنے خیال میں اجازت لے لینی چاہئے۔اے ابوالحسن! میں اللہ کا ذکر کرنا چاہتا ہوں اجازت ہے نا۔اگر اجازت مل جائے تو ٹھیک ہے ورنہ آگے سے بولے گا کون؟ کیا فرق پڑتا ہے۔صرف کہنا ہی کافی ہے کہ اجازت دے دو اور ساتھ ہی اجازت مل گئی۔کتاب اعمال حزب البحر نوشته شمس العلماء خواجہ حسن نظامی دہلوی اشاعت نہم جولائی ۱۹۴۰ ء دہلی ) ذکر الہی کا ایک نقشبندیہ طریق بھی ہے اور جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے نقشبند یہ یقیناً آغاز میں سب سے بہتر تھا اور سنت سے ہٹا ہوا نہیں تھا لیکن بعد میں تصور شیخ کے داخل ہونے نے ان کو