خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 881
خطبات طاہر جلد ۱۲ 881 خطبه جمعه ۱۲/ نومبر ۱۹۹۳ء قرآن کریم نے اس کے جواب میں نہی عن المنکر کرنے والے مامور فرما دیئے ہیں۔ہر گھر میں مامور فرمائے ہیں ہر مجلس میں مامور فرمائے ہیں ہر گلی میں، ہر شہر میں۔ان کا کام ہے کہ جب آئیں تو وہ مقابل پر آواز اٹھا ئیں۔شرافت کی آواز دینی نہیں چاہئے مگر شرافت کی آواز شریفانہ طور پر بلند ہونی چاہئے اور وہ وہی طریق ہے جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا طریق تھا۔نصیحت کے نام پر بد تمیزیاں نہ کریں، نصیحت کے نام پر دل آزاریاں نہ کریں مگر دل داری کی خاطر نصیحت سے احتراز بھی گناہ ہے۔دل داری کی خاطر خاموشی سے ایک بدی کو قبول کر لینا بھی ایک بہت بڑا گناہ ہے۔یہ درمیان کی جو صراط مستقیم ہے۔اس پر قائم رہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)