خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 863 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 863

خطبات طاہر جلد ۱۲ 863 خطبه جمعه ۱۲ نومبر ۱۹۹۳ء عمیق نظر سے دیکھیں تو خلیفہ وقت کا ہر فیصلہ درست ہوتا ہے۔خلیفہ جب فیصلہ کرتا ہے تو تو کل پر بنا کر کے کرتا ہے۔( خطبه جمعه فرموده ۱۲ نومبر ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔الَّذِيْنَ أَمَنُوْا وَتَطْمَبِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللهِ أَلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَين الْقُلُوْبُ الَّذِينَ آمَنُوْا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ طُوبي لَهُمْ وَحُسْنُ مَابٍ پھر فرمایا:۔(الرعد: ۲۹-۳۰) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریر کے حوالے سے میں نے گزشتہ چند خطبات میں تبتل الی اللہ کا مضمون بیان کیا تھا۔اس تحریر میں تبتل کے بعد ذکر اللہ کا مضمون بیان فرمایا گیا ہے اور نصیحت کی گئی ہے کہ تبتل میں بھی ایک خاص رنگ ہو اور ذکر اللہ میں بھی ایک خاص رنگ ہو۔اس پہلو سے تو آئندہ انشاء اللہ تعالیٰ ذکر اللہ کے مضمون پر خطرات کا سلسلہ چلے لمصل گا۔اس ضمن میں میں جماعت کو پھر یاد دہانی کراتا ہوں کہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی اصلح الموعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ذکر اللہ کے موضوع پر ایک دفعہ جلسہ سالانہ پر ایک بہت ہی گہری عالمانہ اور عارفانہ تقریر فرمائی تھی۔چند سال پہلے میں نے متعلقہ نظارت کو نصیحت کی تھی کہ اس تحریر کو اور اس