خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 857
خطبات طاہر جلد ۱۲ اللہ 857 خطبه جمعه ۵ / نومبر ۱۹۹۳ء و حکمت کے لئے چن لیا ہے۔يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ (الجمعہ: ۳) یہ ان کو تعلیم بھی دیتا ہے اور حکمت بھی بتاتا ہے تو دیکھو کہ حمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ کیسی پیاری پیاری حکمت کی باتیں تم تک پہنچائی جا رہی ہیں۔وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُوا الْأَلْبَابِ لیکن ہم جانتے ہیں کہ عقل والوں کے سوا کسی نے نصیحت نہیں پکڑنی۔عقل اور حکمت کا کیا تعلق ہے صاحب عقل ہی حکمت سے فائدہ اٹھایا کرتے ہیں۔جن کو عقل نہ ہو ان کے لئے تو حکمت کی باتیں کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتیں۔وہ اس سے منہ موڑ کر دوسری طرف چلے جاتے ہیں۔ایک عقل ہے جو انسان کی اندرونی صفت ہے اور ایک حکمت ہے جو باہر سے پیغام بن کر اس کے ذہن پر یا دل پر اترتی ہے تو فرمایا کہ جس طرح آنکھ اگر روشنی دیکھنے کی اہلیت رکھے تو روشنی اس کو فائدہ پہنچاتی ہے، ایک اندھے کو تو روشنی فائدہ نہیں پہنچایا کرتی ، اس طرح حکمت سے استفادہ کے لئے جو محمد رسول اللہ اللہ کے وسیلے سے تمہیں عطا کی جارہی ہے۔تمہارے اندر بھی عقل کا ایک نور ہونا چاہئے۔وہ ہے تو تم حکمت سے فائدہ اٹھاؤ گے۔فرمایا: وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ نَفَقَةٍ أَوْ نَذَرْتُمْ مِنْ نَذْرٍ فَإِنَّ اللهَ يَعْلَمُهُ ، وَ مَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ أَنْصَارِ کہ دیکھو ! تم جو خدا کی راہ میں خرچ کرتے ہو یا خرچ نہیں بھی کر سکتے مگر خرچ کی تمنا رکھتے ہو، نذر مان رکھی ہے کہ مجھے توفیق ملے تو میں یہ بھی خدا کی راہ میں خرچ کروں۔اس کی کیا جزاء ہے؟ یہاں یہ نہیں فرمایا کہ تمہارے مال بڑھائے گا۔یہاں سب سے اعلیٰ سب سے افضل اور سب سے پاکیزہ جزا بیان فرمائی ہے۔فرمایا ہے: فَإِنَّ اللهَ يَعْلَمُہ یاد رکھو! اللہ جانتا ہے۔جس محبوب کی خاطر ، جس پیارے کی خاطر تم قربانی دے رہے ہو اس کی اس پر نظر ہے اس سے زیادہ اور اس سے بڑھ کر اور جزاء ہو ہی نہیں سکتی۔آپ اگر کسی پیارے کے لئے کچھ خرچ کریں اور اس کو پتا نہ لگے تو بے چین رہتے ہیں جب تک کہ اس کی نظر میں بات نہ آ جائے۔پنجابی میں کہتے ہیں کہ ”ستے پتر دا منہ کیہہ چمنا مائیں بھی کہتی ہیں کہ اگر بیٹے کو پتا ہی نہیں لگا کہ کس نے منہ چوما ہے تو کیا فائدہ چومنے کا۔جہاں تک اپنے اظہار محبت کا تعلق ہے چومنا ایک طبعی فعل ہے لیکن اس کے مقابل پر بھی تو ایک جواب چاہئے۔پس اللہ فرماتا ہے کہ تم اگر خدا کی خاطر کرو گے تو تمہارے لئے سب سے بڑی خوشخبری