خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 79 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 79

خطبات طاہر جلد ۱۲ 10 79 خطبه جمعه ۲۹ جنوری ۱۹۹۳ء امت واحدہ بننے کے ساتھ ہی نظام واحد بنے گا۔تمام دنیا میں ایک ہی طرح کا مالی نظام قائم ہوگا۔( خطبه جمعه فرموده ۲۹ جنوری ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں :۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللهِ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَأُولَيكَ هُمُ الْخَسِرُونَ وَأَنْفِقُوا مِنْ مَّا رَزَقْنَكُمْ مِنْ قبْلِ أَنْ يَأْتِي اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ فَيَقُوْلَ رَبِّ لَوْلَا أَخَرُتَنِي إِلَى أَجَلٍ قَرِيْبٍ فَأَصَّدَّقَ وَأَكُنْ مِنَ الصَّلِحِينَ وَلَنْ يُؤَخِّرَ اللَّهُ نَفْسًا إِذَا جَاءَ أَجَلُهَا وَاللهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (المنافقون: ۱۰ تا ۱۳) پھر فرمایا:۔یہ آیات کریمہ جن کی میں نے تلاوت کی ہے ان کا ترجمہ یہ ہے کہ اے ایمان لانے والو! تمہیں تمہارے اموال اور تمہاری اولادیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کر دیں اور جو بھی ایسا کرے گا یہی وہ لوگ ہیں جو گھاٹا پانے والے ہوں گے اور خدا کی راہ میں خرچ کرو اس سے پہلے کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے اور پھر وہ یہ کہے کہ اے میرے رب تو نے مجھے تھوڑی سی مدت اور مہلت کیوں نہ دے دی تا کہ میں بھی تصدیق کرتا اور نیک اعمال کرنے والوں میں سے ہوتا۔وَلَنْ يُؤَخِّرَ اللهُ نَفْسًا إِذَا جَاءَ أَجَلُهَا جب خدا کی تقدیر کا فیصلہ آجاتا ہے تو پھر خدا اس کو تبدیل نہیں کیا کرتا وہ اجل جو کسی