خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 821
خطبات طاہر جلد ۱۲ 821 خطبه جمعه ۲۲ /اکتوبر ۱۹۹۳ء کہ ہاں تم ٹھیک کرتی ہو۔اس بھائی کا حق ہے کہ اس کی حمد کے گیت گائے جائیں۔پس بہن بھائی کا جو اصل تعلق ہے وہ تو یہ ہے کہ انسان اپنی بہنوں کی خاطر کوشش کرے۔اگر ویسا نہیں بن سکتا جیسا وہ بھائی تھا تو کچھ نہ کچھ تو بہنوں کی رعایت رکھے۔کجا یہ کہ ان کے مال کھا کر بیٹھا ہو اور اس کی اولاد نازوں کے ساتھ پل رہی ہو اور بہن کے بے چارے بچے بھوکے مر رہے ہوں تو تقتل کے مضمون کو آپ جتنا سمجھیں گے اتنا ہی آپ بہتر انسان بنتے چلے جائیں گے۔تجبل سب سے پہلے نیتوں میں ہوتا ہے۔جب نیتوں کے تقتل میں دنیا کی کوئی قیمت آپ کے سامنے نہیں رہے گی تو پھر سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ آپ کسی کا حق ماریں اور اس کے بعد پھر لازماً خدا بھی آپ سے محبت کرے گا اور بنی نوع انسان بھی ضرور آپ سے محبت کریں گے۔یہ وہ مضمون ہے جس کو سمجھنے کے بعد میں امید رکھتا ہوں کہ اگر جماعت عمل کرے تو انشاء اللہ تعالیٰ اس کے لئے ترقیات کی بہت راہیں کھلیں گی اور ہمارا معاشرہ ایک انتہائی حسین اور جاذب نظر معاشرہ بن جائے گا جس کی کوئی اور مثال دنیا میں دکھائی نہیں دے گی اس مضمون کے باقی حصے کو چھیڑنے سے پہلے اب میں ایک وفات کا اعلان کرنا چاہتا ہوں اور اس کے ساتھ ہی نماز جنازہ غائب کا۔ہمارے ایک بہت ہی فدائی واقف زندگی امیر جماعت احمد یہ کینیڈا کی بیگم فیضیہ کل وفات پاگئی ہیں اور میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ بہت ہی خاموش قربانیاں کرنے والی، بہت ہی دعا گو، نیک فطرت خاتون ایسی ہیں کہ میرے علم میں نہیں کہ کبھی زندگی میں انہوں نے کسی کو کوئی دکھ دیا ہو ان کے خلاف جماعت میں کسی طرف سے کبھی کوئی شکایت نہیں سنی اور نہ اور بھی مبلغین کی بیویاں ہوتی ہیں اپنی غلطی سے یا کسی کی غلطی سی یہ تاثر ضرور پیدا ہوتا ہے کہ انہوں نے کسی کو دکھ پہنچایا اور جب میں دوروں پر جاتا ہوں تو مجھ سے یہ ذکر چلتے ہیں لیکن اس نیک خاتون کے متعلق اچھی بات ہی سنی۔ہمیشہ لوگوں کی بھلائی میں وقف تھی اور بڑے صبر کے ساتھ ایک ایسے واقف زندگی کے ساتھ گزارا کیا جو اپنے اہل وعیال کے حق کو بعض دفعہ نظر انداز کر کے جماعت کی خدمت میں لگا رہتا تھا۔اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے اور ہماری سب خواتین کو ان کی ان نیک عادات کا حامل بنادے جو خدا کی محبت بھی حاصل کرتی ہیں اور بنی نوع انسان کی بھی۔اب میں اس مضمون کو ختم کرتا ہوں اور انشاء اللہ نماز جمعہ کے بعد ان کی نماز جنازہ ہوگی۔نماز کے بعد احباب فوری طور پر صف بنالیں۔