خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 77 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 77

خطبات طاہر جلد ۱۲ 77 خطبہ جمعہ ۲۲ / جنوری ۱۹۹۳ء جھنڈے بلند ہوں گے۔جس کے جھنڈے تلے ہر قوم کی گردن بلند ہوگی۔مگر دل خدا کے حضور جھکے رہیں گے اور خدا تعالیٰ کے حضور عجز ہی سے ساری رفعتیں ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔(امین) خطبہ ثانیہ کے بعد حضور انور نے فرمایا: ایشیا میں جو اس وقت یہ خطبہ سن رہے ہیں ان کی اطلاع کے لئے اعلان کرتا ہوں کہ گزشتہ خطبہ ان تک اس لئے نہیں پہنچ سکا تھا کہ موسم بے حد خراب ہونے کی وجہ سے ٹیلی ویژن والوں کی کچھ پیش نہیں گئی اور انہوں نے دلی معذرت کی۔آج اس خطبہ کے معا بعد وہ دوسرا خطبہ دکھائیں گے۔اس لئے جن احباب کے پاس وقت ہو وہ اس خطبہ کے لئے بھی بیٹھے رہیں۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔