خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 787 of 1087

خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 787

خطبات طاہر جلد ۱۲ 787 خطبه جمعه ۱۵ را کتوبر ۱۹۹۳ء تبتل کا اصل مطلب بدیوں سے نجات حاصل کرنا۔کشتی نوح میں بیان تعلیم کی پر معارف تشریح ( خطبه جمعه فرموده ۱۵ اکتو بر ۱۹۹۳ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے ارشاد فرمایا۔گزشتہ جمعہ پر تل کا مضمون بیان کرتے ہوئے میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ مرنا ہی مشکل نہیں۔زندہ ہونا بھی بہت مشکل ہے بلکہ مرنے سے زیادہ مشکل ہے۔اس سلسلہ میں مضمون کو آگے بڑھانے سے پہلے آج پھر کچھ اجتماعات کا اعلان کرنا ہے۔جو اجتماعات کل سے شروع ہو چکے ہیں اور آج بھی جاری ہیں غالباً میرے آج کے اس خطبہ کے بعد جو وہاں شام کے قریب کسی وقت سنا جائے گا یہ اجتماع ختم ہوں گے ان میں مجلس انصار اللہ کے اجتماعات، بہاول نگر ، رحیم یارخان، اوکاڑہ، جہلم اور نواب شاہ ضلع کے ہیں۔یہ سب کل ۱۴ را کتوبر سے شروع ہوئے ہیں اور آج ختم ہوں گے۔یہ ساری وہ مجالس ہیں جن میں مختلف وقتوں میں دوروں کی توفیق ملتی رہی بہت سے ایسے چہرے ہوں گے جو ابھی بھی انصار اللہ کے مختلف عہدوں پر فائز ہوں گے۔وہ مقامات جہاں پر اجتماعات ہو رہے ہیں وہ بھی اکثر میری نظر میں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو اپنے فضل کے ساتھ ان مقاصد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے جن مقاصد کے پیش نظر یہ اجتماعات ہوتے ہیں۔خدام الاحمدیہ کے اجتماعات جو کل سے شروع ہوئے ان میں ضلع گوجرانوالہ، نارووال،