خطبات طاہر (جلد 12۔ 1993ء) — Page 718
خطبات طاہر جلد ۱۲ 718 خطبہ جمعہ ۱۷ستمبر ۱۹۹۳ء انسان اچھا سمجھتا ہے اور مذہب کے فرق سے کوئی فرق نہیں پڑتا کسی کو اگر بد دیانتی سے روکا جائے تو کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ تم تو مسلمان ہو اور میں ہندو یا میں سکھ ہوں مجھے کیوں بددیانتی سے روکتے ہو۔یہ ایک مشترک انسانی قدر ہے اور یہی وہ عرف ہے جس کی طرف آیت کے پہلے حصے نے توجہ دلائی ہے کہ اچھی باتیں بتاؤ۔ان سے کہو دیکھو! غریب بھوکے مررہے ہیں چلو ان کی مدد کریں تم بھی ساتھ شامل ہو جاؤ یہ گلی گندی ہے آؤ اس کو صاف کرتے ہیں۔فلاں شخص لاعلم ہے چلو اس کی تعلیم کا انتظام کرتے ہیں، فلاں شخص بے فن ہے اس کو کوئی فن نصیب نہیں جس کی وجہ سے وہ بھوکا مر رہا ہے آؤ اس کو کوئی فن سکھائیں۔یہ ساری باتیں وہ ہیں جو امر بالمعروف سے تعلق رکھتی ہیں اور ان میں مذہب کی تفریق سے ہرگز کوئی فرق نہیں پڑتا۔تو پہلے قدر مشترک اختیار کرو پھر اکٹھاسفرشروع ہوگا قوموں کو ان کی بھلائی کی باتیں بتاؤ اس سے دو فائدے ہوں گے ایک تو جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا ہے ان کو آپ کی اعلیٰ انسانی قدروں پر یقین ہوگا ان کے دل میں یہ بات جاگزیں ہو جائے گی کہ اچھا انسان ہے، اچھی باتیں سوچتا ہے لوگوں کی بھلائی میں دلچسپی لیتا ہے، یہاں کوئی بحث نہیں چلے گی نہ کسی بحث کی ضرورت ہے۔کوئی مقابل پر آپ کو گالی نہیں دے گا کوئی مخالفت نہیں کرے گا کوئی یہ نہیں کہے گا کہ جاؤ جاؤ اپنی اچھی باتوں کو اپنے گھر رکھو۔اگر کوئی کہے گا تو وہ سر پھرا ہی ہوگا۔لیکن عام انسانی تاثر یہی ہے کہ جب اچھی بات آپ کسی کو کہتے ہیں اگر وہ نہیں بھی کر سکتا تو شرمندگی سے سر جھکالے گا لیکن بنیادی طور پر آپ کی نیکی کا اس کے دل پر ضرور اثر پڑے گا۔پھر آپ معاشرے کی برائیاں دور کرنے میں نہ صرف لفظاً کوشش کریں بلکہ مقدور بھر کوشش کریں گے۔مثلاً دنیا میں Drug کے عادی ہیں، چوری عام ہورہی ہے اور کئی قسم کی بدیاں ہورہی ہیں جو معاشرے میں ناسور بن چکی ہیں ان سب کے سلسلے میں جب آپ بات کرتے ہیں کہ ایسا نہیں کرنا چاہئے تو اس سے تعلق رکھنے والی ایک بات ایسی ہے جو کبھی اس سے جدا نہیں ہو سکتی۔جو نصیحت کرے کہ فلاں بات نہیں کرنی چاہئے اگر وہ اس میں ہو تو وہ شخص ناصح نہیں بلکہ منافق بن جاتا ہے اور اس کا کبھی نیک اثر نہیں پڑتا اس لئے نھی عن المنکر میں بھی اور امر بالمعروف میں بھی یہ دونوں باتیں شامل ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے امت محمدیہ! میں تمہیں ایساد یکھنا چاہتا ہوں کہ تم زبان سے جو کچھ کہو تمہارا کر دار اس کا گواہ بن جائے تم جب بھلائی کی باتیں بیان کرو تو بھلائی تم میں پائی